Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions تقدیر اور توکل کی صحیح تعریف ؟؟

  • تقدیر اور توکل کی صحیح تعریف ؟؟

    Posted by Muhammad Muzamil on April 17, 2026 at 12:32 am

    ایک رشتے میں طبی خدشات موجود ہیں اور میرا دل بھی اس شادی کے لیے راضی نہیں ہے، لیکن گھر والے کہتے ہیں کہ یہ سب تقدیر کا معاملہ ہے—اگر بیماری تقدیر میں ہو تو کہیں بھی ہو سکتی ہے، اس لیے توکل کر کے شادی کر لینی چاہیے۔

    میرا سوال یہ ہے:

    ایسی صورت میں کیا صرف تقدیر اور توکل پر فیصلہ کرنا درست ہے؟ اسلام میں توکل اور تقدیر کی صحیح تعریف کیا ہے—کیا احتیاط چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے یا احتیاط اختیار کرنا بہتر ہے؟

    جزاکم اللہ خیراً

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 5 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • تقدیر اور توکل کی صحیح تعریف ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 18, 2026 at 1:41 am

    سوال یہ ہے کہ یہ توکل شادی کے معاملے ہی میں کیون اختیار کیا جایے ؟ لڑکی یا لڑکے کے انتخاب میں اگر ان کی شکل و صورت تعلیم اور معاش کو نظر انداز نہیں کیا جاتا تو صرف طبی حوالے کو نظر انداز کرنے کی کیا وجہ ہے ؟

    شادی کا معاملہ انسان کے سنجیدہ ترین معاملات میں سے ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ طبی حوالوں سے بھی مکمل اطمینان حاصل کیا جائے۔

    توکل اندھے اعتماد کو نہیں کہتے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register