Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Reasoning And Reality Of Ascension Of Jesus Body After Death?

Tagged: 

  • Reasoning And Reality Of Ascension Of Jesus Body After Death?

    Posted by Ali Hassan on April 21, 2026 at 10:10 am

    محترم غامدی صاحب، آپ کے نزدیک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات (توفی) واقع ہو چکی ہے، لیکن آپ کا یہ بھی ماننا ہے کہ وفات کے بعد ان کا مردہ جسم آسمان پر اٹھا لیا گیا۔ اس حوالے سے میرا سوال یہ ہے:

    ​جب موت واقع ہوگئی، تو مادی جسم کو اوپر اٹھانے کی ضرورت کیا تھی؟ کیا یہ محض ایک ‘خارقِ عادت’ (معجزہ) تھا؟

    ​معجزے کا مقصد عموماً لوگوں پر حجت تمام کرنا ہوتا ہے، جبکہ یہ واقعہ (جسم کا اٹھایا جانا) عوامی طور پر مشاہدے میں نہیں آیا۔ تو پھر اس معجزے کی معنویت کیا رہ جاتی ہے؟

    ​کیا یہ کہنا زیادہ قرینِ عقل نہیں کہ ‘رفع’ سے مراد صرف روحانی بلندی اور درجات کی رفعت تھی، جیسا کہ سر سید احمد خان کا موقف ہے؟

    ​وفات کے بعد ایک بے جان جسم کو اوپر اٹھانا عقل کے عمومی مسلمات کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔ اس پر آپ کی علمی دلیل کیا ہے؟”

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 days, 15 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Reasoning And Reality Of Ascension Of Jesus Body After Death?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 22, 2026 at 7:50 am

    یہ قرآن کا بیان ہے۔ اس میں جسمانی رفع ہی مراد کیا جا سکتا ہے۔ یہ کام بہ طور معجزہ نہیں ہوا کیونکہ یہ لوگوں کو دکھایا نہیں گیا۔ اس کا مقصد آگے بیان ہوا ہے کہ مسیح علیہ السلام کو ان کفار سے پاک کرنا تھا۔ وہ ان کے جسم کی بے حرمتی کر سکتے تھے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register