Forums › Forums › General Discussions › کیا قربانی ہر مسلمان پر واجب ہے جو حج ادا نہ کر رہا ہو
-
کیا قربانی ہر مسلمان پر واجب ہے جو حج ادا نہ کر رہا ہو
Posted by Dr Firasat Khan on May 16, 2026 at 4:25 pmسلام
کیا قرآن سے ہر عید الضحٰی پر ان مسلمانوں کا جو حج ادا نہین کر رہے ہیں، قربانی کرنا ثابت ہے؟
شکریہ
Dr Firasat Khan replied 1 day, 3 hours ago 2 Members · 4 Replies -
4 Replies
-
کیا قربانی ہر مسلمان پر واجب ہے جو حج ادا نہ کر رہا ہو
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 16, 2026 at 11:34 pmقربانی نفل عبادت ہے حاجی پر بھی اور غیر حاجی پر بھی۔
-
Dr Firasat Khan
Member May 17, 2026 at 12:47 amشکریہ
مگر کیا یہ دلیل وران اور سنت سے ثابت ہے۔ سوال نفلی عبادت سے متعلق نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کیا یہ قربانی ہر مسلمان گھرانے کو کرنی چاہئے یا نہیں۔ قرآن تو صرف ہدی کے جانور کا ذکر کرتا ہے، جہاں تک میرا علم ہے۔ اور وہ بھی صرف حج کے موقع پر۔ کیا یہ بات درست نہیں۔ شکریہ
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 17, 2026 at 2:38 amہر فرض عبادت کی نفل عبادت بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ بات قرآن مجید سے معلوم ہوتی ہے اور سنت سے بھی۔ سوائے حج اور عمرہ کے کیونکہ وہ ایک خاص جگہ ہی پر ہوتے ہیں۔
قربانی کا معاملہ بھی یہی ہے۔ یہ اصلا حج کے موقع پر کی جاتی ہے مگر حاجیوں کے ساتھ مشابہت قائم رکھنے کے لیے جہاں نمازوں کے بعد تشریق جاری کی گئی وہاں قربانی کو بھی مشروع کیا گیا۔ یہ سنت ے ثابت ہے۔ صحابہ کا طرز عمل بھی اس پر گواہ ہے۔
-
Dr Firasat Khan
Member May 17, 2026 at 3:47 amشکریہ۔
جیسا اپ نے فرمایا کہ ہر فرض عبادت کی نفل موجود ہے۔ کیا یہ اصول زکوۃ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اور اگر ہاں تو زکوۃ کی نفل عبادت کیا ہے۔ جو بات میں سمجھنا چاہ رہا ہوں وہ قرآن سے دلیل ہے جو یہ ثابت کرے کہ قربانی کا جانور صرف حج کے دونون مین ہی کیا جائے گا۔ کیا یہ مناسب نہیں کہ اس قربانی کو پورے سال کسی بھی وقت کیا جائے تاکہ مسکینوں کو پورا سال کسی نہ کسی طور لحم میسر رہنے کی توقع ہو۔تین دن میں کروڑوں جانوروں کی قربانی اور اس گرمی میں اس تمام گوشت کے ضیاع کا خدشہ اس بات کی اخلاقی بنیاد کو کمزور کر دیتا ہے۔اپ نے فرمایا کہ حاجیوں سے مشابہت کے لئے دنیا کے تمام مسلمان گھرانوں میں جو استطاعت رکھتے ہوں یہ قربانی انہی 3 دونوں میں کی جاتی ہے۔ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے اب اس نئےنظام میں تو برسوں سے حاجیوں کو خود اپنی قربانی کے وقت کا کوئی خاص اور یقینی علم نہیں ہوتا۔ نہ وہ جانور اپنے ساتھ لاتے ہیں۔ نہ جانور دیکھتے ہیں۔ نہ جانور خود قربان کرتے ہیں۔ تو ان سے مشابہت کیسے منسوب کی جا سکتی ہے۔
امید ہے برا نہیں منائیں گے۔
Sponsor Ask Ghamidi