Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions مذہبی جبر سے کیا مراد ہے؟

  • مذہبی جبر سے کیا مراد ہے؟

    Posted by Faraz Anjum on May 16, 2026 at 6:03 pm

    اگر ایک اسلامی ریاست کسی غیر مسلم کو رمضان میں علانیہ کھانا کھانے پر سزا دے، یا کسی مسلمان کو داڑھی رکھنے پر مجبور کرے، تو اسے مذہبی جبر کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ براہِ راست دینی شعائر اور مذہبی معاملات سے متعلق ہیں۔
    لیکن بعض دوسرے معاملات بظاہر “سیکولر” یا غیر مذہبی دکھائی دیتے ہیں، مثلاً:
    شہری کے ووٹ کی بے قدریزکوٰۃ کی مقررہ شرح سے زیادہ ٹیکس وصول کرناکرپٹ پالیسیوں کے ذریعے قوم کا مالی استحصال
    عام طور پر ان چیزوں کو مذہبی جبر نہیں کہا جاتا، کیونکہ یہ براہِ راست مذہبی علامات یا عبادات سے متعلق نہیں ہوتیں۔
    لیکن سوال یہ ہے کہ جب اسلام انسان کی جان، مال، عزت، انصاف اور بنیادی حقوق کو بھی دینی و اخلاقی اقدار قرار دیتا ہے، تو پھر ان معاملات میں ظلم، استحصال یا جبر کو “مذہبی جبر” کے دائرے سے باہر کیوں سمجھا جائے؟
    یعنی مذہبی جبر کی تعریف صرف ظاہری مذہبی شعائر اور علامات تک محدود کیوں رہے؟ اسے انسانی معاملات، انصاف، معاشی حقوق اور سیاسی اختیار تک کیوں نہ پھیلایا جائے، جبکہ اسلام خود ان چیزوں کو بھی دینی اہمیت دیتا ہے؟

    Faraz Anjum replied 2 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • مذہبی جبر سے کیا مراد ہے؟

    Faraz Anjum updated 2 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 16, 2026 at 11:33 pm

    اس سے خلط مبحث پیدا ہوتا ہے۔ ہر چیز کی نوعیت دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ورنہ تو ہر چیز کو ہر دوسری چیز سے جوڑا جا سکتا ہے۔

    جان و مال اور آبرو کے خلاف زیادتی جبر بھی ہے۔ مگر اس کے عوامل غیر مذہبی بھی ہو سکتے ہیں جب کہ دینی امور میں جبت دینی جبر ہے۔ ظلم کی تعریف میں دونوں ہی آتے ہیں۔

  • Faraz Anjum

    Member May 16, 2026 at 11:45 pm

    ہر جبر خدا کی قیام کردہ حدود سے تجاوز کا نام ہے، اس لیے ہر جبر سے خدا کی نسبت قائم ہوتی ہے۔ اسی لحاظ سے صرف مذہبی جبر ہی کہلائے گا۔ یا یوں کہہ لیں کہ جبر، جبر ہی ہوتا ہے؛ اسے مذہبی یا غیر مذہبی قرار دینا خَلْطِ مباحث کا باعث بنتا ہے۔ جبر ہی فتنے کا آغاز ہے۔ اگر مذہبی اور غیر مذہبی جبر دو الگ چیزیں ہیں تو قرآن میں اس کی دلیل کہاں ملتی ہے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 16, 2026 at 11:58 pm

    اس کی دلیل عقلی ہے۔

    مذہب متعین اعمال کا نام ہے۔ اخلاقی احکام کی کوئی حد نہیں۔

    اس لیے کسی کو نماز ادا کرنے سے روکنا مذہںی جبر کہلاتا ہے اور کسی کی زمین پر قبضہ زیادتی کہلاتا ہے۔ دونوں کا تعلق مذہب سے ہے مگر ان کی زمرہ جاتی تقسیم الگ الگ کی جاتی ہے۔

  • Faraz Anjum

    Member May 17, 2026 at 12:15 am

    اس کی دلیل عقلی ہے تو پھر ٹھیک ہے۔ عقل سبجیکٹو ہوتی ہے، میری عقل یہ فیصلہ دیتی ہے کہ جبر کو مذہبی یا غیر مذہبی میں کیٹیگرائز کرنا ایک مغالطہ ہے۔ کیونکہ ہر جبر خدا کی حدود کو توڑتا ہے تو مذہب کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کسی بھی جبر سے۔ درحقیقت، میں صرف اس لیے فکر مند تھا کہ کیا واقعی اس کی کوئی قرآن میں نص موجود ہے۔



    JazakAllah

You must be logged in to reply.
Login | Register