Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions ولی اللہ کا اللہ کی عطاء سے مدد کرنا ؟

  • ولی اللہ کا اللہ کی عطاء سے مدد کرنا ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on June 1, 2026 at 2:55 pm

    کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم انتقال شدہ ولی اللہ کو اس لئے پکارتے ہیں کیونکہ وہ بذات خود ہماری مدد نہیں کرتے مگر اللہ کی عطاء سے ہماری مدد کرتے ہیں۔

    یہ خیال اگر غلط ہے تو قرآن کی کون سی آیت کے لحاظ سے یہ غلط ہے ؟

    Aejaz Ahmed replied 1 week ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • ولی اللہ کا اللہ کی عطاء سے مدد کرنا ؟

    Aejaz Ahmed updated 1 week ago 2 Members · 5 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 2, 2026 at 12:24 am

    درست سوال یہ ہے کہ یہ خیال پیدا کیسا ہوا؟

    پہلے یہ اپنا ثبوت پیش کرے، پھر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 2, 2026 at 2:59 am

    جیسے فرشتے نے کہا کہ میں تجھے لڑکا دوں سورہ مریم آیت 19 اور حضرت عیسٰی مٹی کے مورت کو پھونک مار کر زندہ کر دیتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اللہ کے نیک بندے معجزات دکھا سکتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرسکتے اس لئے ان سے مانگا جاسکتا ہے۔ وہ اللہ کی عطاء سے ہی دیتے ہیں۔

    اس بات کی غلطی قرآن سے واضح کریں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 2, 2026 at 5:52 am

    فرشتے اللہ کے حکم سے کام کرتے ہیں۔ اس میں ان کا اپنا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ یہ بات اصولی طور پر قرآں مجید نے بیان کر دی ہے۔

    معجزہ بھی صرف نبی کو دیا جاتا ہے اور وہ بھی یہ صراحت کرتا ہے کہ یہ خدا کا فعل ہے جو اس سے صادر ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبی فرمائشی معجزے نہیں دکھاتے تھے۔ جو معجزہ خدا ہی دکھانا چاہتا تھا وہ ان سے صادر کروا دیا جاتا تھا۔ اس میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

    ان مثالوں سے یہ ثابت کرنے کی کوئی بنیاد نہیں کہ یہ کام غیر فرشتہ یا غیر نبی بھی کر سکتا ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 2, 2026 at 11:30 pm

    وَّ لَا یُشۡرِکُ فِیۡ حُکۡمِہٖۤ اَحَدًا 18: 26

    اور اپنے اختیار میں وہ کسی کو شریک بھی نہیں کرتا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 3, 2026 at 2:28 pm

    جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register