-
سورہ النحل آیت 20 کا مطلب ؟
مندرجہ ذیل آیت:
*وَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَا یَخۡلُقُوۡنَ شَیۡئًا وَّ ہُمۡ یُخۡلَقُوۡنَ۔ اَمۡوَاتٌ غَیۡرُ اَحۡیَآءٍ ۚ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ۙ اَیَّانَ یُبۡعَثُوۡنَ۔ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ۔ النحل 21-16:20*
*اور وہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں بلکہ خود مخلوق ہیں۔ مردہ ہیں نہ کہ زندہ۔ وہ تو یہ بھی نہیں جانتے کہ انہیں کب دوبارہ زندہ کر کے اٹھایا جائے گا۔ تمہارا الہ بس ایک ہی الہ ہے۔*
میں اَمۡوَاتٌ غَیۡرُ اَحۡیَآءٍ کس کے بارے میں کہا جارہا ہے ؟ پتھر کے بت کے بارے میں یا انتقال شدہ انسانوں کے بارے میں ؟
نیز یہ بھی بتائیں کہ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ۙ اَیَّانَ یُبۡعَثُوۡنَ کس کے بارے میں کہا جارہا ہے ؟؟ بتوں کے بارے میں یا انتقال شدہ لوگوں کے بارے میں ؟
Sponsor Ask Ghamidi