Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions دو سوالات

  • دو سوالات

    Posted by Hadi Alwi on June 6, 2026 at 1:44 pm

    گر احمدیوں کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے تو کیا انکے ساتھ نکاح بھی ہو سکتا ہے گر سوائے احمدی ہونے کے دنیوی اعتبار سے وہ ہر لحاظ سے بہتر ہوں؟

    کیا پورنوگرافک بلاسفییمی کرنے والون کی تکفیر کی جا سکتی ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week, 1 day ago 2 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • دو سوالات

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 8, 2026 at 11:23 pm

    پوسٹ میں ایک وقت میں ایک سوال بھیجیں۔

    مسئلہ مسلمان سمجھنے یا نہ سمجھنے کا ہے۔ اگر ہم کسی مسلمان کو جو اسلام کا مدعی کو کافر نہیں قرار دے سکتے تو اس کے پیچھے نماز بھی پڑھ سکتے ہیں اور اس سے نکاح بھی جائز ہے۔

    اب یہ فرد کا انتخاب ہے کہ وہ کس سے نکاح کرنا پسند کرتا ہے۔

    بلاسفیمی عام کفر سے بڑھ کر کفر ہے۔ کفر کے ساتھ اسلام کا دعویٰ تناقض ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ یعنی خدا کا انکار بھی کرے اور خود کو مسلمان بھی کہیے۔ یہ تناقض ہے۔

  • Hadi Alwi

    Member June 9, 2026 at 1:10 am

    محض مدعی ہونا کافی ہوتا ہے؟ نصیری فرقہ حضرت علی کو خدا مانتا ہے اور مسلمان ہونے کے دعوےدار بھی ہیں۔ کیا انہیں مسلمان تصور کیا جائے گا اور ان سے نکاح بھی ہو سکتے ہیں؟ جبکہ نکاح تو قائم ہی مسلمانوں یا صاحب کتب میں ہوتا ہے۔ مزید رہنمائی درکار ہے۔

    اور اگر کوئی بلاسفیمر یہ دعوی کرے کہ وہ مسلمان ہی ہے کیونکہ اسکے دل کا حال تو ہم بہرحال نہیں جانتے، تو نہ اس پر کفر کا فتوی لگے گا اور نتیجے کے اعتبار سے نہ ہی اسکو سزا دی جا سکتی ہے۔ تو کیا یہ صحیح ہو گا؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 10, 2026 at 1:47 am

    جب تک کوئی اپنے عقیدے کی تاویل کرتا ہے اور اپنے مسلمان ہونے پر مصر ہے اسے کافر یا غیر مسلم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    جو تاویل نہیں کرتا اور صاف انکار کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ مسلمان ہے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک مرد یہ کہے کہ وہ عورت ہے۔ یا عورت کہے کہ وہ مرد ہے۔ ایسے دعاوی قبول نہیں کیے جاتے ۔

    جہاں تک سزا کا تعلق ہے تو وہ کسی بھی جرم پر دی جاتی ہے۔ بلاسفیمی اگر قانون میں جرم ہے تو سزا تو ملے گی ہی۔

  • Hadi Alwi

    Member June 10, 2026 at 6:15 am

    حضرت علی کو خدا ماننے والے بھی قرآن کی آیت کی تاویل کرتے ہیں۔ انکی یہ تاویل کیسے قبول کی جا سکتی ہے؟ اور پھر انہیں مسلمان تسلیم کرنا ۔ سمجھ نہیں آتا۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 10, 2026 at 10:57 pm

    ہمیں حکم دیا گیا ہے جو خود کو مسلم کہے

    اسے غیر مسلم نہیں کہ سکتے۔ باقی اس کا حساب خدا کے ذمے ہے۔

    دیکھیے آیت 4.94

  • Hadi Alwi

    Member June 13, 2026 at 1:56 am

    میں نے اس آیت کا ترجمہ بارہا پڑھا ہے۔ سمجھ یہ لگی کہ اقدام سے پہلے تحقیق کر لینی چاہئیے، یعنی ایمان کی تحقیق ممکن ہے تو کہا جا رہا ہے کہ تحقیق کر لیا کرو۔

    غامدی صاحب کا ترجمہ پڑھ لیں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 15, 2026 at 5:26 am

    صرف یہ تحقیق کہ کون خود کو مسلمان کہتا ہے اور کون نہیں۔ یہی بات آیت کے اگلے ٹکڑے سے ثابت ہے کہ محض سلام کرنے والے کو بھی مسلم سمجھا جائے چاہے ابھی کلمہ وغیرہ پڑھ کر نماز ادا کر کے خود کو مسلمان ثابت بھی نہ کیا ہو۔

You must be logged in to reply.
Login | Register