Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Title Of Sahih Bulhari

  • Title Of Sahih Bulhari

    Posted by irfan yakoob on June 13, 2026 at 7:45 am

    ایک ویڈیو میں استاذ محترم غامدی صاحب صحیح بُخاری ایک تاریخ کی کتاب کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں لوگوں نے غالباً کبھی امام بخاری کی کتاب اٹھا کے اس کا ٹائٹل بھی نہیں دیکھا۔ یہ جو بات میں عرض کر رہا ہوں، انہوں نے ٹائٹل پہ لکھی ہوئی ہے۔ یہ رسول اللہ اور رسول اللہ کے بعد کے زمانے کی یا زمانہء رسالت کی تاریخ لکھ رہا ہوں میں۔ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ اب سوال یہ ہے کہ بُخاری کے جو نسخے انٹرنیٹ پر موجود ہیں ان میں سے اس بات کہ قریب ترین نسخہ میں ساتھ اٹیچ کر رہا ہوں۔ مسئلہ اس میں یہ ہے کہ وہاں تاریخ (ایام) کے ساتھ ساتھ ارشادات اور سنه بھی لکھا ہوا ہے تو پھر بات تو وہیں آگئی مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں کیا غامدی صاحب اصل نسخے کی بات کر رہے ہیں اگر ہیں تو عام لوگ اس تک کیسے رسائی حاصل کرتی۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 hours, 5 minutes ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Title Of Sahih Bulhari

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 15, 2026 at 5:03 am

    دونوں باتیں درست ہیں۔

    تکنیکی لحاظ سے کتب احادیث ہی نہیں بلکہ قرآن بھی ایک تاریخی کتاب ہے۔ لیکن اس میں ہمارے لیے ایمان بیان ہوئے ہیں۔ تاریخ کا یہ لازمی مطلب نہیں کہ اس کو قصہ پارینہ سمجھ لیں۔

    • irfan yakoob

      Member June 22, 2026 at 6:12 am

      محترم ڈاکٹر عرفان صاحب

      غامدی صاحب کہتے ہیں کہ حدیث کی کتابیں دین کی کتابیں نہیں بلکہ تاریخ کی کتابیں ہیں اور اس کے لیے وہ دلیل دیتے ہیں کہ بُخاری کے ٹائٹل پر لکھا ہوا ہے

      “رسول اللہ کے زمانے کی تاریخ”

      اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا یہ ٹائٹل اصل نسخے کا ہے یا آج شایع ہونے والے نسخے کا؟

      کیونکہ جو نسخے ہم آج دیکھ سکتے ہیں اس میں تو الفاظ کچھ یوں ہیں

      ارشادات سنت ایام

      تو جب سنت کا لفظ ٹائیٹل میں شامل ہے تو پھر تو غامدی صاحب کا ٹائٹل کی طرف توجہ دلانا بے مقصد ہوگیا۔ کیونکہ اگر مصنف نے سنت کا لفظ ٹائیٹل میں شامل کیا ہے تو اسکا مطلب وہ اپنی سوچ میں دین کو ریکارڈ کر رہا ہے۔

      ازراہِ كرم اگر اصل ٹائٹل اس سے مختلف ہے اور جیسے غامدی صاحب نے فرمایا ویسا ہےتو وہ کہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 23, 2026 at 12:48 am

    بخاری شریف کا مکمل نام ایک ہی ہے اور یہ اس کے ہر نسخے پر لکھا ہوتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register