Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions انسان کی پیدائش کی عمر

  • انسان کی پیدائش کی عمر

    Posted by Jan Mengal on June 17, 2026 at 7:36 am

    السلام علیکم

    میرا سوال یہ ھے کہ کہ سب سے پہلے حضرت آدم پیدا کئے گئے تھے یا اس وقت بہت سے انسان پیدا کئے گئے تھے یا اس سے پہلے بہت سے انسان پیدا کئے گئے تھے اور کافی عرصہ گزرنے پیدا کئے گئے تھے اور جب انسان ہزاروں سالوں کے ذھنی طور پر پختہ ھو گیا تو اللہ تعالٰی نے حضرت آدم علیہ السلام کو نبی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔کیونکہ ابھی حال ھی میں افریقہ میں ایک انسانی کھوپڑی کافی حد تک صحیح حالت میں ملی ھے اور جب اس کی عمر معلوم کی گئی تو 195،000(ایک لاکھ پچانوے ہزار سال) نکلا۔جو عمر معلوم کرنے کا طریقہ ھے جس میں جو طریقہ کار اپنایا جاتا ھے وہ صحیح ھوتا ھے

    قران کی اس آیت کی روشنی میں میں نے سوال کیا ھے

    Surat No 15 : سورة الحجر –

    Ayat No 28

    وَ اِذۡ قَالَ رَبُّکَ لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنِّیۡ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ ﴿۲۸﴾

    اور جب تیرے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ایک انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کرنے والا ہوں ۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 9 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • انسان کی پیدائش کی عمر

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 18, 2026 at 12:34 am

    آدم پہلی بائیولوجیکل انسان نہیں تھے۔ ان سے پہلے بھی انسان تھے۔ ان میں سے دو کو منتخب کر کے اللہ تعالی نے انسانی شخصیت دی۔ ذہنی پختگی کا انتظار نہیں کیا گیا، بلکہ جسمانی طور پر ان میں انٹر بریڈنگ ہوتی رہی جس سے ان کا جسمانی وجود جب ایک سطح پر پہنچ گیا تو انھیں انسانی شخصیت دی گئی۔ تفصیل کے لیے غامدی صاحب کی ویڈیوز دیکھیے۔ نیز سورہ سجدہ 32: 7-9 کے تحت غامدی صاحب کی تفسیر دیکھیے:

    https://www.javedahmadghamidi.com/quran?chapter=32&paragraph=1&type=Ghamidi

You must be logged in to reply.
Login | Register