Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions نفس کا ارتقاء اور قربِ الٰہی

  • نفس کا ارتقاء اور قربِ الٰہی

    Posted by Abdul Rahman on June 17, 2026 at 10:55 am

    ایمانی تناظر کی روشنی میں نفس کی مختلف اقسام — نفسِ امّارہ، نفسِ لوّامہ، نفسِ مُلہَمہ، نفسِ مطمئنہ، نفسِ راضیہ، نفسِ مرضیہ اور نفسِ کاملہ — کی حقیقت، خصوصیات، باہمی فرق اور روحانی ارتقاء کے مراحل کی جامع وضاحت فرمائیں۔ نیز یہ بھی رہنمای کریں کہ ان درجات میں سے کون سی حالت اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے، اس کی قرآنی و نبوی بنیادیں کیا ہیں، اور ایک انسان نفس کے ابتدائی درجات سے ترقی کرتے ہوئے اس اعلیٰ ترین مقام تک کیسے پہنچ سکتا ہے۔ مزید برآں، اس سفرِ تزکیۂ نفس کے بنیادی اصول، لازمی اجزاء، عملی ذرائع اور وہ اوصاف بھی واضح فرمائیں جو نفس کی اصلاح، تطہیر اور قربِ الٰہی کے حصول کے لیے ناگزیر سمجھے جاتے ہیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 10 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • نفس کا ارتقاء اور قربِ الٰہی

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 18, 2026 at 12:31 am

    نفس کے یہ درجات صوفیا نے مقرر کیے ہیں۔ دین میں بس یہ حکم ہے کہ انسان تقوی اختیار کرے اور بساط بھر خدا کے حکموں پر عمل کرے۔ کوئی کوتاہی ہو جائے تو فورا توبہ کرے۔

    خدا کی قربت اسی طرح حاصل ہوتی ہے۔

    تزکیہ نفس کی تفصیل مولانا امین احسن اصلاحی کی کتاب “تزکیہ نفس” میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register