Forums › Forums › General Discussions › امام کے پیچھے فاتحہ
-
امام کے پیچھے فاتحہ
Posted by Iftikhar Gul on June 18, 2026 at 11:39 pmامام کے پیچھے مقتدی کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی کیا حیثیت ہے
Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks ago 2 Members · 5 Replies -
5 Replies
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 22, 2026 at 5:15 amجب امام اونچی آواز میں تلاوت کر رہا ہو تو خاموشی سے اسے سننا چاہیے۔ جب امام خاموشی سے تلاوت کر رہا ہو تو اپنے طور پر فاتحہ پڑھنی چاہیے۔
اس بارے میں رسول اللہ سے کوئی ہدایت نقل نہیں ہوئی۔
-
Iftikhar Gul
Member June 29, 2026 at 5:34 amایک حدیث بتائی جاتی ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام اونچی آواز میں تلاوت کر رہا ہو تو صرف فاتحہ پڑھ لیا کرو اس کی کیا حقیقت ہے
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 29, 2026 at 5:43 amاس کا حوالہ مہیا کر دیجیے۔
ہماری دلیل قرآن مجید کی یہ آیت ہے:
وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
-
This reply was modified 3 weeks ago by
Dr. Irfan Shahzad.
-
This reply was modified 3 weeks ago by
Dr. Irfan Shahzad.
-
This reply was modified 3 weeks ago by
-
Iftikhar Gul
Member June 29, 2026 at 5:48 amعبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز فجر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے، آپ نے قرآت شروع کی تو وہ آپ پر دشوار ہو گئی، جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”شاید تم لوگ اپنے امام کے پیچھے کچھ پڑھتے ہو؟“، ہم نے کہا: ہاں، اللہ کے رسول! ہم جلدی جلدی پڑھ لیتے ہیں تو ۱؎ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ فاتحہ کے علاوہ کچھ مت پڑھا کرو، کیونکہ جو اسے نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 823]
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 29, 2026 at 5:56 amاجازت دی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کوئی نہ پڑھے تو بہتر ہے۔ لیکن کوئی پڑھنا ہی چاہتا ہے تو فقط فاتحہ پڑھ لے۔
Sponsor Ask Ghamidi