-
حضرت اسماعیل کی قربانی کا واقعہ کہاں پیش آیا؟
جناب جاوید احمد غامدی صاحب اور جناب شہزاد سلیم صاحب کی گفتگو سُن کر یہ تو الحمدللہ واضح ہو گیا کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام اور ان کی والدہ علیہا السلام کو قربانی کے واقعے کے بہت بعد میں مکہ میں بسایا گیا، البتہ ذہن میں یہ سوال ابھرا کہ مکہ میں تشریف لانے سے پہلے تو خاندان کنعان میں آباد تھا تو یہ قربانی کا واقعہ کنعان میں ہی کہیں پیش آیا ہو گا۔ اس مقصد کے لئے اتنی دور مروی کی پہاڑی پر تشریف لانا تو خلافِ عقل معلوم ہوتا ہے۔ براہِ کرم وضاحت فرما دیجئے گا۔ یہ بھی تصدیق فرما دیجئے گا کہ کیا واقعات کی ترتیب کچھ یوں ہے:
۱۔ حضرت اسماعیل کی کنعان میں پیدائش۔
۲۔ تیرہ سال کی عمر میں قربانی کا واقعہ پیش آنا۔
۳۔ ایک سال بعد حضرت اسحاق کی پیدائش کہ جو یوں حضرت اسماعیل سے چودہ سال چھوٹے ہوئے۔
۴۔ کچھ عرصے بعد حضرت اسماعیل کے ساتھ مکے میں تشریف لانا، کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اُنہیں وہاں مستقل آباد کر دینا تاکہ وہ حرمِ پاک کی خدمت کی ذمہ داری سرانجام دے سکیں۔
Sponsor Ask Ghamidi