-
کیا طالبِ علم پر بھی "عالم کو عابد پر فضیلت" والی حدیث کا اطلاق ہوتا ہے؟
https://youtube.com/shorts/t8boZqNmg_w?si=2H1Kkbjp__IkcS6L
“فضل العالم على العابد كفضل القمر ليلة البدر على سائر الكواكب.”
Sunan Abi Dawud — حدیث نمبر 3641
جس طرح اس ویڈیو میں نوافل کے اہتمام کی ترغیب دی گئی ہے، اگر کوئی شخص اچھے اخلاق کا حامل ہو، غیر ضروری میل جول اور گیدرنگز سے بچتا ہو، اپنے فرائض ادا کرتا ہو، لیکن نوافل کا زیادہ اہتمام نہ کرتا ہو کیونکہ وہ زیادہ وقت دینی علم حاصل کرنے میں صرف کرتا ہے، تو کیا اس کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ علم حاصل کرنا اس کے لیے نوافل کا نعم البدل بن سکتا ہے؟
کیا اس تناظر میں رسول اللہ ﷺ کی اس حدیث کا اطلاق ہوتا ہے کہ “عالم کو عابد پر فضیلت ہے”؟ یعنی کیا طالبِ علم کے لیے دینی علم میں مشغول رہنا کثرتِ نوافل سے زیادہ فضیلت رکھ سکتا ہے؟
-
This discussion was modified 1 hour, 14 minutes ago by
Maria Ali.
-
This discussion was modified 1 hour, 14 minutes ago by
Sponsor Ask Ghamidi