-
امت اور زکات
(Fred Donner’s Muhammad and the believers at origins of Islam)
میں مندرجہ بالا کتاب پڑھ رہا ہوں۔ امریکی تاریخدان ہیں۔ لہذا ان کا زاویہ نظر ہم سے مختلف ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وہ یہ مانتے ہیں کہ محمدؐ ایک خدا اور آخرت کی تعلیم دیتے تھے اور تقویٰ پربہت زور دیتے تھے۔
وہ یہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ کے زمانے میں یہود و نصاریٰ اور زرتشتی امت میں شامل تھے۔ دلیل میں میثاقِ مدینہ کو پیش کرتے ہیں۔ لیکن بعد میں مسمانوں نے اپنے آپ کو ایک بالکل الگ دین قرار دے دیا۔
دوسرے ۲: ۱۷۷ آیت کا حوالہ دے کر کہتے ہیں ذکات ایک ٹیکس نہیں تھا بلکہ گناہوں کو پاک کرنے کا ایک طریقہ تھا یعنی ایک جرمانہ تھا۔ دوسرے – ۹:۱۰۲اور ۱۰۳ کا حوالہ دے کر کہتے ہیں کہ گناہگاروں سے صدقہ اور ذکات لے کر ان کا تزکیہ کرو اور ان کے لئے دعا کرو۔
غامدی صاحب اس پہ کچھ تبصرہ کریں گے؟
Sponsor Ask Ghamidi