Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions حدیث

  • Posted by Altaf Asar on July 24, 2026 at 11:15 am

    اَلسَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰى وَبَرَكاتُهُ

    1.

    مندرجہ ذیل حدیث پہلے میزان کتاب میں تھی لیکن نۓ ایڈیشن میں یہ دعا نہیں ہے-

    کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟؟

    سند احمد (3704) کی روایت سے لی ہے جسے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جب کسی شخص کو کوئی دکھ ، یا غم لاحق ہو تو وہ کہے:

    اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ ، وَابْنُ عَبْدِكَ ،
    وَابْنُ أَمَتِكَ ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ ،
    مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ ،
    أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ ،
    أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ ،
    أَوْ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ ،
    أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي ،
    وَنُورَ صَدْرِي ، وَجِلَاءَ حُزْنِي ، وَذَهَابَ هَمِّي

    اور

    2.

    دوسرا یہ بتاۓ کہ یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں ؟

    جس حدیث شریف میں ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے اپنی پوری دعا میں صرف درود شریف پڑھنے کا کہا تھا، کیا اس روایت کی سند صحیح یا ضعیف ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 11 hours, 45 minutes ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • حدیث

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 27, 2026 at 4:42 am

    علامہ البانی نے اسے صحیح کہا ہے

    دوسری حدیث کے اصل الفاظ یا حوالہ اگر معلوم ہوتو اس کی سند دیکھی جا سکتی ہے۔

  • Altaf Asar

    Member July 27, 2026 at 11:05 am

    دوسری حدیث یہ ہے۔ کیا یہ صحیح ہے یا ضعیف ہے

    ” حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! میں آپ پر کثرت سے درود بھیجتاہوں، اپنی دعا میں کتنا وقت درود کے لیے خاص کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جتنا تم چاہو۔ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: کیا ایک چوتھائی صحیح ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جتنا تم چاہو، لیکن اگر اس سے زیادہ کرو تو تمہارے لیے اور اچھاہے! میں نے عرض کیا: نصف وقت مقرر کرلوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جتنا تم چاہو، لیکن اس سے زیادہ کرو تو تمہارے لیے اور اچھا ہے! میں نے عرض کیا: دو تہائی وقت مقرر کردوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جتنا تم چاہو، لیکن اس سے زیادہ کرو تو تمہارے لیے ہی بہتر ہے۔میں نے عرض کیا: میں اپنی ساری دعا کا وقت درود کے لیے وقف کرتاہوں! اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: یہ تیرے سارے دکھوں اور غموں کے لیے کافی ہوگا، اور تیرے گناہوں کی بخشش کا باعث ہوگا۔”

    ترمذی میں ہے شاید

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 27, 2026 at 11:09 pm

You must be logged in to reply.
Login | Register