Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › Epistemology And Philosophy › شکوہ /شکر

Tagged: 

  • شکوہ /شکر

    Posted by Rafi Sheikh on August 4, 2026 at 4:53 am

    انسان جب اپنی زندگی کا جائزہ لے تو نہ اسکی اولاد ھوئ اور نہ وہ مالدار ھوا اس احتیاط کےساتھ کہ ناشکری نہ ھو وہ اسکو اللہ کی اس سے ناراضگی سمجھے یا کیسے لے۔ نماز روزہ زکواۃ رشتہ داران کی مدد کی توفیق دی گئ ھے تو کیا یہ جائزہ لینا یا پھر کسطرح اس کو سمجھے؟

    کی دفعہ یہ سوال لکھا پھر نہیں کیا۔ اگر سوال غلط ھے تو بیشک ھٹا دیجیے۔ مانتا ھوں شیطان بھی اکساتا ھے اور بندہ ناشکری پر آجاتا ھے۔ جزاکاللہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 4 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • شکوہ /شکر

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 4, 2026 at 11:43 pm

    سوال کوئی بھی غلط نہیں ہوتا اگر ارادہ بات سمجھنےکا ہو۔

    اللہ تعالی نے بتایا ہے کہ دنیا اس نے آزمایش کے لیے پیدا کی ہے۔ ہر شخص اپنے امتحان سے گزر رہا ہے۔

    امتحان صبر کا بھی ہے اور شکر کا بھی ۔ ہر شخص کی زندگی میں صبر اور شکر دونوں کے مواقع موجود ہیں۔ ہمیں اس کی فکر ہونی چاہیے کہ ہم امحتان میں کامیاب ہوں تا کہ دنیا کی مختصر سی زندگی گزار کر آخرت میں خدا کی رضا اور ابدی نعمتیں حاصل کریں۔

    مصیبت اور نعمت از خود اس بات کا اظہار نہیں کہ خدا کسی سے خوش یا ناراض ہے۔

    یہ انسانی رویہ ہوتا ہے جو خدا کو خوش یا ناراض کر تا ہے۔ ہمیں ہر حال میں خدا کی فرماں برداری کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register