Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy خالق اور قوانینِ کائنات

Tagged: 

  • خالق اور قوانینِ کائنات

    Posted by ZAHRAN Ali on August 9, 2026 at 8:16 am

    اگر خدا نے یہ کائنات اتنی پرفیکٹ بنائی ہے، تو اسے اپنے ہی نظام میں معجزات یا پیغمبروں کے ذریعے بار بار مداخلت کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا بار بار ترمیم کرنا موجد کے اپنے بنائے ہوئے نظام کے نقائص ظاہر نہیں کرتا؟


    خدا جو لامحدودہے، اس نے انسانوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے کسی ایک مخصوص اور محدود انسانی زبان (عربی، عبرانی، آرامک) کا سہارا کیوں لیا؟ کیا اس سے ترجموں اور معانی میں ابہام پیدا نہیں ہوتا؟

    اگر پہلی کتب (توراۃ، انجیل وغیرہ) خدا کا کلام تھیں، تو خدا نے ان میں انسانوں کو تبدیلی (تحریف) کرنے کی اجازت کیوں دی؟ وہ پہلے دن سے ہی اپنی کتاب کو محفوظ کیوں نہ رکھ سکا؟


    Dr. Irfan Shahzad replied 3 days, 5 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • خالق اور قوانینِ کائنات

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 10, 2026 at 12:50 am

    خدا نے دنیا کو آزمایش کے لیے بنایا اس لیے اسے پرفیکٹ بنانا اس کے منصوبے کا حصہ ہی نہیں تھا۔

    پیغمبروں کے ذریعے سے اس نے اپنا پیغام بھیجا تھا اور پیغمبروں کے ساتھ معجزات اس لیے برپا کیے کہ لوگوں کو عقلی طور پر یقین حاصل ہو جائے کہ یہ شخص خدا کی طرف ہی سے آیا ہے۔ دنیا کے نظاموں سے معجزات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ پیغمبر کی تصدیق کا ذریعہ تھے۔

    خدا نے اولا ہدایت انسانوں کے اندر ودیعت کر رکھی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ اسی پر سب انسانوں کا مواخذہ ہوگا کہ انھوں نے اپنے ضمیر اور عقل کے مطابق خدا یا خالق کے بارے میں کیا دیانت دارانہ راے اختیار کی۔ انھیں کوئی عذر معقول عذر لاحق ہوگا تو اس کی رعایت بھی انھیں حاصل ہوگی۔

    خدا کی طرف سے ہدایت خدا کا اضافی فضل ہے۔ یہ جس جس کے پاس پہنچی اسی پر لازم ہے کہ اس کے بارے میں دیانت دارانہ فیصلہ کرے۔

    پہلی کتب جامع نہیں تھیں، کیونکہ انذار کے لیے پیغمبر آتے تھے ۔ چنانچہ قرآن مجید جب ایک جامع کتاب بن کر نازل ہوئی جس کی حفاظت کا انتظام بھی ہوگیا تو پیغمبری کا سلسلہ ختم کر دیا گیا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register