Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums World Religions Concept Of Trinity

  • Concept Of Trinity

    Posted by ZAHRAN Ali on August 11, 2026 at 1:16 pm

    السلام علیکم،

    میرا سوال عقیدۂ تثلیث سے متعلق ہے۔ ہمارے عیسائی بھائی بھی خدا کو واحد مانتے ہیں، یعنی ان کے نزدیک خداوند ایک ہی ہے، لیکن وہ اسے تین اقانیم (Father, Son, Holy Spirit) میں مانتے ہیں۔ اس بات کو سمجھانے کے لیے وہ بعض اوقات پانی کی مثال دیتے ہیں کہ پانی ایک ہی ہے، لیکن وہ برف، مائع اور بھاپ کی مختلف حالتوں میں پایا جاتا ہے۔

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا پانی کی یہ مثال عقیدۂ تثلیث کو سمجھانے کے لیے درست اور مناسب ہے؟ اگر نہیں، تو ایک مسلمان کی حیثیت سے عقیدۂ تثلیث اور اس مثال کے بارے میں صحیح جواب کیا ہونا چاہیے؟

    اور ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ اگر عیسائی خدا کو ایک ہی مانتے ہیں اور ان کے عقیدے کے مطابق وہ تین اقانیم میں ظاہر ہوتا ہے، تو کیا صرف اس عقیدے کی بنیاد پر ان پر شرک کا فتویٰ لگانا درست ہے؟ یا اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ ’’ایک خدا‘‘ اور ’’تین اقانیم‘‘ سے اصل میں کیا مراد لیتے ہیں؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 hours, 53 minutes ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 13, 2026 at 12:04 am

    خدا اپنی ذات سے نکل کر مختلف ذاتوں میں نمایاں ہوتا ہے یا نہیں، یہ علم خدا ہی بتا سکتا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرتا۔

    تثلیث یا وحدت الوجود کے امکان کے اثبات میں جو مثالیں دی جاتی ہیں، ان کا خدا کے ساتھ تلازم موجود نہیں۔ یعنی یہ لازم نہیں کہ ایسا ہوتا ہے تو ویسا بھی ہو۔ اس لیے یہ ایک خود ساختہ تصور پر خود ساختہ مثال ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register