Forums › Forums › Sources of Islam › حج کا ثواب
Tagged: Hajj
-
حج کا ثواب
Posted by Dr Firasat Khan on August 12, 2026 at 8:45 amسلام
کیا حج کا ثواب بقیہ عبادات سے زیادہ ہے؟ اگر ہاں، تو اس کی وجہ؟
شکریہ
Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 3 days ago 2 Members · 5 Replies -
5 Replies
-
حج کا ثواب
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 12, 2026 at 11:12 pmثواب کا مطلب وہ صلہ ہے جو خدا کی خوش نودی سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ صلہ خدا کی رضا، جنت اور اس کی نعمتوں کی صورت میں ملے گا۔
ہر عبادت سے یہی مقصود ہوتا ہے۔ اب جس عبادت میں انسان زیادہ مشقت اٹھاتا ہے اس کا اضافی فائدہ اسے ہوگا۔
-
Dr Firasat Khan
Member August 13, 2026 at 10:36 amسلام
سوال ثواب کی بنیاد پر نہیں ہے۔ سوال ہے کہ کیا حج کا ثواب زیادہ ہے۔ اپ کے جواب سے تاثر ملا کہ حج کا ثواب زیادہ ہو گا کیونکہ اس میں مشقت زیادہ ہے؟ کیا میں درست سمجھا ہوں۔
شکریہ
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 17, 2026 at 4:26 amیہ معاملہ دراصل خالص ریاضیاتی نہیں ہے۔ مشقت کا اضافی ثواب بہرحال ہے۔
-
Dr Firasat Khan
Member August 19, 2026 at 1:09 pmشکریہ
مناسب بات ہے۔
سوال یہ اٹھتا ہے کہ کس کام میں زیادہ مشقت کا معیار کیا ہے؟
اج کل کے دور میں 5 اسٹار سہولیات کے ساتھ 7 دن کا حج زیادہ مشقت ہے یا ایک اپاہج معذور کا گاؤں کی کچی زمیں پر پیدل چل کر فجر اور عشاء کی نماز باجماعت باقاعدگی سے ادا کرنا؟
شکریہ
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 20, 2026 at 5:09 amیہ معاملات دیکھنا اور ان پر ثواب مرتب کرنا اللہ تعالی کا کام ہے۔ وہ اپنے کامل علم سے انصاف کے ساتھ فیصلے فرمائے گا۔
Sponsor Ask Ghamidi