Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Khatm-E-Nabuwat In Quran

  • Khatm-E-Nabuwat In Quran

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 17, 2026 at 1:06 am

    اصل مقدمہ یہ ہے کہ قرآن مجید نے کسی نئے نبی کی آمد کی خبر نہیں دی۔ اس لیے رسول اللہ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں ہے۔ یہ اس لیے کہ اللہ تعالی کا طریقہ یہ رہا کہ ذریت ابراہیم میں نئے نبی کے آنے سے پہلے اس کی خبر دی جاتی تھی۔

    دوسرے یہ کہ دین مکمل ہو گیا (الیوم اکملت لکم دینکم) اس کے بعد نبی کی ضرورت نہیں رہی۔ بغیر شریعت کے نبی کی آمد کا کوئی امکان پیدا کیا بھی جا سکتا تو آیت ختم نبوت سے اسے بھی ختم کر دیا۔

    سورہ بقرہ کے شروع میں رسول اللہ پر اور رسول اللہ سے پہلے کی کتابون پر ایمان لانے والون کو مومن کہا گیا ہے مگر آپ کے بعد کسی نبی یا وحی پر ایمان لانے ذکر نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register