Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam کیا کافروں نے آسمان اور زمین کو جڑے ہوئے نہیں دیکھا ؟

Tagged: 

  • کیا کافروں نے آسمان اور زمین کو جڑے ہوئے نہیں دیکھا ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on August 15, 2026 at 6:58 am

    مندرجہ ذیل آیت

    اَوَ لَمۡ یَرَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ کَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰہُمَا ؕ وَ جَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ کُلَّ شَیۡءٍ حَیٍّ ؕ اَفَلَا یُؤۡمِنُوۡنَ۔ الانبیاء 21:30

    کیا کافروں نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان و زمین باہم ملے جلے تھے پھر ہم نے انہیں جدا کیا اور ہر زندہ چیز کو ہم نے پانی سے پیدا کیا ، کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے؟

    اس آیت میں کافروں سے سوال ہے کہ کیا انہوں نے انہیں دیکھا یا نہیں غور کیا۔ تو دیکھا تو کسی نے نہیں اور جب دیکھا نہیں تو غور کیسے کرتے ؟؟

    اس آیت میں جو مخاطبین سے سوال ہے اسکا مطلب بتا دیں ؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week, 2 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • کیا کافروں نے آسمان اور زمین کو جڑے ہوئے نہیں دیکھا ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 17, 2026 at 1:01 am

    یہ آیت زمین و آسمان کی اس کیفیت کا بیان ہے جو بارش سے پہلے وہ بند ہوتے ہیں۔

    اسی لیے آگے بارش کا بیان ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register