Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy From The Necessary Being To The Personal God

Tagged: 

  • From The Necessary Being To The Personal God

    Posted by ZAHRAN Ali on August 16, 2026 at 12:21 pm

    السلام علیکم

    میں ایک طالبِ علم کی حیثیت سے اس مسئلے کو سمجھنا چاہتا ہوں۔ اگر ابنِ سینا کے برہانِ صدیقین کے ذریعے یہ ثابت ہو بھی جائے کہ ممکن الوجود کے پیچھے ایک واجب الوجود کا ہونا ضروری ہے، تو ہم منطقی طور پر یہ کیسے ثابت کریں کہ وہ واجب الوجود محض ایک غیر شخصی مابعدالطبیعی حقیقت نہیں بلکہ ایک واحد، باشعور، عالم اور صاحبِ ارادہ خدا ہے؟ اور اگر یہ صفات بھی ثابت ہو جائیں۔

    Deism تو پھر

    کے امکان کو کیسے رد کیا جائے، یعنی یہ کیسے ثابت کیا جائے کہ یہ خدا محض کائنات کا خالق و علتِ اولیٰ نہیں بلکہ آج بھی اپنے علم و ارادے سے کائنات سے تعلق رکھتا ہے؟


    مزید یہ کہ اسی فلسفیانہ استدلال سے Personal God سے وحی، نبوت اور کسی مخصوص مذہبی تصورِ خدا تک منطقی طور پر کیسے پہنچا جا سکتا ہے؟ کیا یہ تمام نتائج واجب الوجود کے تصور سے لازماً نکلتے ہیں، یا ان کے لیے الگ اور مستقل دلائل درکار ہو گے؟

    اس معاملے میں میری رہنمائی Kindly

    فرمائے بہت شکریہ۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • From The Necessary Being To The Personal God

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 17, 2026 at 12:29 am

    واجب الوجود سے فقط ایک وجود ثابت ہوتا ہے جس میں ارادہ اور اختیار دکھایا جا سکتا ہے کیونکہ کائنات ارادے اور اختیار کا اظہار کرتی ہے ۔

    تاہم، وہ شخصی ہے یا غیر شخصی اور وہ اب بھی روبہ عمل ہے، یہ سب منطقی دلائل سے ممکن نہیں۔ اس کے لیے خبر درکار ہے جو خدا کی طرف سے ملے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register