Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Slave Women Ke Sath Intimacy Ki Ijazat

  • Slave Women Ke Sath Intimacy Ki Ijazat

    Posted by Muzaffar Hussain on August 18, 2026 at 2:26 am

    as salam alyekum ghamdi sahab,

    kya aap mujhe ye bata sakte hai jaha allah ne itne sare huquq diye gulamo ko waha itni si bt koi bhout badi muhkil thi ki wo gulam aurto ke sath jinsi taaluq ko bhi tabhi jayaz karte jub ya to wo unse shadi karti ya fir unki apni marzi hoti bina shadi ke unse taluq wo bhi bina marzi ke islam ke hisab se kya ye insaaf pasand hai ya fir koi khuda ki hikmat e amali.

    shukriya.

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 6 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Slave Women Ke Sath Intimacy Ki Ijazat

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 18, 2026 at 10:36 pm

    غلامی کا یہ ادارہ پہلے سے رائج تھا۔ سماجی تشکیلات کو یک دم بدلا نہیں جا سکتا۔ اسی لیے لونڈیوں کے ساتھ جنسی تعلق بھی حدود و شرائط کے ساتھ تھا۔ اگر لونڈیوں کے ساتھ ان کے مالک کو جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر دیا جاتا بہت مسائل جنم لیتے۔ لونڈیوں کے ساتھ شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا تھا جیسے آج بھی گھروں میں کام کرنے والیوں کو لوگ بیاہ کر بیوی بنا کر رکھنا پسند نہیں کرتے۔ غیر عملی حکم نہیں دیے جا سکتے تھے۔ مالک اگر جنسی تعلق قائم نہ کرتا تو پھر وہ لونڈی لوگوں کے لیے ایک جنسی کھلونا بن سکتی تھی۔ لیکن جب مالک اس سے تعلق قائم کر لیتا تھا تو پھر دوسروں کے لیے اس سے تعلق قائم کرنا ممنوع ہو جاتا تھا۔ لونڈی کو مالک پسند نہ ہوتا تو وہ اس کا اظہارکر سکتی تھی جیسے بیوی بھی کر سکتی ہے۔ اس صورت میں جس طرح بیوی کو طلاق دے دی جاتی ہے، مالک بھی لونڈی کو آذاد کر سکتا تھا یا اسے کسی دوسرے کو بیچ سکتا تھا۔

    دوسری طرف مکاتبت کا قانون تھا۔ لونڈی جب چاہے اپنی آزادی خرید کر آزاد ہو سکتی تھی۔ لونڈی کو یہ رقم زکوۃ کے فنڈ میں رقاب کے عنوان سے ایک مد سے ادا کی جاتی تھی۔

You must be logged in to reply.
Login | Register