Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home Forums General Discussions کیا جانور بھی حشر میں دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟؟

  • کیا جانور بھی حشر میں دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on September 13, 2026 at 10:05 am

    سورہ الانعام آیت 38 میں تمام جانوروں کے بارے میں جو فرمایا گیا ہے کہ :

    ثُمَّ اِلٰی رَبِّہِمۡ یُحۡشَرُوۡنَ

    پھر ان سب کو جمع کر کے ان کے پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا۔

    اس سے کیا مراد ہے ؟ کیا تمام جانور بھی دوبارہ پیدا کئے جائیں گے ؟؟ حشر میں دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 days, 6 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • کیا جانور بھی حشر میں دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 14, 2026 at 2:18 am

    جانوروں اور پرندوں کا ذکر خدا کی ایک نشانی کے طور پر آیا ہے۔ حشر کا ذکر مخاطبین کے لحاظ سے ہے۔ درمیان میں کتاب کا ذکر بھی آ گیا ہے، جس سے پچھلا سلسلہ کلام قطع ہو گیا ہے۔ غامدی صاحب کا ترجمہ ملاحظہ کیجیے۔

    (دیکھتے نہیں ہو کہ) زمین پر جتنے جانور اپنے پاؤں سے چلتے ہیں اور فضا میں جتنے پرندے اپنے دونوں بازوؤں سے اڑتے ہیں، سب تمھاری ہی طرح امتیں ہیں (اور سمجھانے کی حد تک تو) ہم نے اپنی کتاب میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اِس کے بعد (یہی باقی ہے کہ ایک دن) یہ اپنے پروردگار کے حضور میں اکٹھے کر دیے جائیں گے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 15, 2026 at 1:12 am

    تو جانور دوبارہ پیدا نہیں کئے جائیں گے ؟ تو وہ حدیث کی کیا توجیہ ہے جس میں بغیر سینگ والی بکری کو سینگ والی بکری سے بدلہ دلوایا جائیگا کا ذکر ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 16, 2026 at 2:34 am

    اس آیت میں یہ نہیں کہا گیا کہ جانور دوبارہ پیدا نہیں ہوں گے۔ یہاں یہ موضوع نہیں ہے۔

    رہی یہ بات کہ جانور دوبارہ پیدا ہوں گے تو خدا کی اسکیم میں کوئی چیز بھی عبث نہیں۔ جانوروں نے بھی یہاں بہت کچھ سہا ہے، اس کا صلہ انھیں بھی ملنا انھیں بھی ملنا چاہیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register