Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home Forums General Discussions کیا سوچا جاے

  • کیا سوچا جاے

    Posted by Rafi Sheikh on September 13, 2026 at 8:02 pm

    اسلام و علیکم! جب بزنس ٹھپ ھو رھا ھو پیسہ پانی کی طرح نکل رھا ھو اور پھر کچھ رشتہ دار مدد کو خواہش کریں اور کر بھی دی یہ سوچ کر کہ جس نے بھیجا اسے پتہ ھے تو انتظام بھی وہی کریگا لیکن شاید ایمان کی کمزوری توکل کی کمزوری ھے یا چیزیں جیسے کتابوں میں پڑھا معجزات نہ ھوں پھر؟ مجھے بہت سستا لگ رھا ھے یہ لکھنا عجیب بھی لگ رھا ھے پتہ بھی نہیں پوچھنا کیا چاہ رھا ھوں میں اس کیسے

    ھینڈل کروں

    اگر سوال غلط ھے تو اگنور کر دیں مجھے خود اپنا سمجھ نہیں آرھا

    Rafi Sheikh replied 1 week, 1 day ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • کیا سوچا جاے

    Rafi Sheikh updated 1 week, 1 day ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 14, 2026 at 2:03 am

    خدا نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا کہ آپ تنگی میں بھی صدقات کریں تو وہ لازما آپ کو اس کا بدلہ دنیا میں مادی فوائد کی صورت میں دے گا۔

    قرآن مجید میں ہے

    اگر اُن سے (یعنی حاجت مند رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں سے) تمہیں کترانا ہو، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اُس رحمت کو جس کے تم امیدوار ہو تلاش کر رہے ہو، تو انہیں نرم جواب دے دو نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ ملامت زدہ اور عاجز بن کر رہ جاؤ تیر ا رب جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور انہیں دیکھ رہا ہے

  • Rafi Sheikh

    Member September 14, 2026 at 6:00 am

    جزاکاللہ اور شکریہ

You must be logged in to reply.
Login | Register