Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › جنت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفاقت

  • جنت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفاقت

    Posted by Abdul Rahman on October 1, 2026 at 9:53 am

    حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:

    كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ، فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ، فَقَالَ لِيَ: سَلْ، فَقُلْتُ: أَسْأَلُكَ مُرَافَقَتَكَ فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ؟ قُلْتُ: هُوَ ذَاكَ، قَالَ: فَأَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ.

    ترجمہ:
    حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رات گزارتا تھا، اور آپ ﷺ کے وضو کا پانی اور آپ کی ضروریات لے کر حاضر ہوتا تھا۔ آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: “مانگو!”
    میں نے عرض کیا: “میں جنت میں آپ کی رفاقت مانگتا ہوں۔”
    آپ ﷺ نے فرمایا: “اس کے علاوہ کچھ اور؟”
    میں نے عرض کیا: “بس یہی۔”
    تو آپ ﷺ نے فرمایا:

    “فَأَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ”
    “تو اپنے معاملے میں سجدوں کی کثرت کے ذریعے میری مدد کرو۔”

    📚 صحیح مسلم، کتاب الصلاة، باب فضل السجود والحث عليه، حدیث 489 (بعض ترقیم میں 1094

    اس حدیث کا کیا مفہوم ہے اور کن نوافل اور اعمال کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفاقت حاصل ہو سکتی ہے

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 days, 7 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • جنت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفاقت

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 1, 2026 at 11:45 pm

    جنت اور ثواب اعمال کے بدلے ہی مل سکتا ہے۔ اس خصوصی منصب کے حصول کے لیے آدمی کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ اس کا مستحق ہے۔ اس کے لیے زیادہ محنت درکار تھی تاکہ خدا کو زیادہ خوش کیا جا سکے اور وہ ان صاحب کی خواہش کو پورا کر دے۔

    چنانچہ ان صحابی سے کہا گیا کہ فرض نمازوں کے علاوہ نوافل وغیرہ کے ذریعے سے مزید ثواب حاصل کریں۔

    یہ خواہش عام امتی بھی کر سکتا ہے۔ اس کے لیے اسے بھی جو بھی نیک اعمال ہیں، ان کا اختیار کرنا چاہیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register