Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › سید کون ہیں

  • سید کون ہیں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 6, 2026 at 11:25 pm

    سید عربی میں عزت کا خطاب ہے جس کا مطلب انگریزی میں سر اور اردو میں جناب یا میاں ہو سکتا ہے۔

    برصغیر میں یہ لقب اولاد علی و فاطمہ کے لیے مخصوص طور پر استعمال کر لیا گیا ہے۔

    اس کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔

  • Abdul Rahman

    Member October 7, 2026 at 3:44 am

    معاشرے میں یہ جو ذات / برادری کے طور پہ

    سید / بخاری / سنی بتاتے ہیں

    اس کی حقیقت کیا ہے

    اپنے آپ کو حضرت فاطمہ اور حضرت علی رض کی نسل میں سے بتانا

    کہ سید ان کی نسل میں سے ہیں

    اس کی وضاحت فرما دیجیے اور اس کی حقیقت کیا ہے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 7, 2026 at 11:27 pm

    جو جس نسل سے ہوتا ہے وہ اس کی ذات ہوتی ہے اور وہ بتائی جاتی ہے جیسے آرائیں، جٹ، بٹ چوہدری وغیرہ۔

    اسی طرح حضرت علی اور فاطمہ کی نسل سے ہوگا وہ بتائے گا کہ وہ سید ہے اور سید میں سے اس کی ذات کون سی ہے جس میں بخاری، نقوی وغیرہ عنوان استعمال کیے جاتے ہیں۔

    حضرت حسین کی نسل سے جو بڑے لوگ گزرے کے ان کے ناموں پر بھی ان کے نام پڑے۔ جیسے نقوی محمد نقی سے ہیں اور جعفری امام جعفر سے ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register