Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › نماز وتر

  • نماز وتر

    Posted by Muhammad on October 8, 2026 at 6:59 pm

    السلام علیکم

    تہجد کی نماز کا مکمل طریقہ تفصیل سے بیان کر دیجیے۔ اس سے بہت سارے سوالوں کے جواب سب کو مل جائیں گے۔ بہت شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • نماز وتر

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 8, 2026 at 11:42 pm

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نماز بالعموم جن طریقوں سے پڑھتے تھے یا آپ نے اِسے پڑھنے کی ہدایت فرمائی ہے، وہ یہ ہیں:

    ۱۔ دو دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے، پھر ایک رکعت سے یہ نماز وتر کر دی جائے۔ =294=

    ۲۔ دو دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرا جائے، پھر پانچ رکعتیں اِس طرح پڑھی جائیں کہ اُن میں قعدہ صرف آخری رکعت میں کیا جائے ۔ =295=

    ۳۔ چار چار رکعتیں عام طریقے سے پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے، پھر تین رکعتیں قعدے کے بغیر مسلسل پڑھ کر آخری رکعت میں قعدہ کیا جائے اور اُس کے بعد سلام پھیرا جائے۔ =296=

    ۴۔ دو یا چار یا چھ یا آٹھ رکعتیں قعدے کے بغیر مسلسل پڑھ کر آخری رکعت میں قعدہ کیا جائے، پھر سلام پھیرے بغیر اٹھ کر ایک رکعت پڑھی جائے اور قعدے کے بعد سلام پھیرا جائے ۔ =297=

    روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اِس نماز میں پہلے سراً وجہراً، دونوں طریقوں سے قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی تھی، بعد میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اِن کے بین بین کا لہجہ اختیار کیا جائے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register