Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › Islamic Sharia › نماز وتر میں دوسری رکعت میں بیٹھنے سے گریز کرنا۔

Tagged: ,

  • نماز وتر میں دوسری رکعت میں بیٹھنے سے گریز کرنا۔

    Posted by Muhammad Sami Uddin on October 8, 2026 at 11:24 pm

    السلام علیکم،

    مجھے یاد آتا ہے کہ میں نے کچھ عرصہ قبل انجینئر صاحب کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں انھوں نے وتر میں دوسری رکعت میں عام تین رکعت کی نماز کی طرح بیٹھنے کو غلط قرار دیا تھا اور اس ضمن میں ایک حدیث بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ملتی ہے کہ وتر کی نماز عام نماز کی طرح نہ پڑھی جائے۔ یہی بات شیخ زبیر علی زئی علیہ الرحمہ کی بابت بھی یاد ہے مجھے۔

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا سچ میں ہمیں وتر کے دوران دوسری رکعت میں التحیات کی پوزیشن میں نہیں بیٹھنا چاہیے اور براۂ راست دو سجدوں کے بعد تیسری رکعت شروع کر دینی چاہیے یا جس طرح حنفی حضرات وتر کی نماز پڑھتے ہیں، وہی صحیح طریقہ ہے۔ رہنمائی درکار ہے۔

    جزاک اللہ خیر۔ ✨

    Muhammad Sami Uddin replied 1 week, 4 days ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • نماز وتر میں دوسری رکعت میں بیٹھنے سے گریز کرنا۔

    Muhammad Sami Uddin updated 1 week, 4 days ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 8, 2026 at 11:33 pm

    وتر کی نماز دراصل تہجد کی نماز ہے۔ اس میں دعائے قنوت پڑھنا لازم نہیں۔ یہ عام نمازوں کی طرح بھی پڑھی جا سکتی ہے یا دو دو کر کے یا چار چار کر کے اور اس کے دیگر مختلف طریقے بھی رسول اللہ سے منقول ہیں:

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نماز بالعموم جن طریقوں سے پڑھتے تھے یا آپ نے اِسے پڑھنے کی ہدایت فرمائی ہے، وہ یہ ہیں:

    ۱۔ دو دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے، پھر ایک رکعت سے یہ نماز وتر کر دی جائے۔ ==

    ۲۔ دو دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرا جائے، پھر پانچ رکعتیں اِس طرح پڑھی جائیں کہ اُن میں قعدہ صرف آخری رکعت میں کیا جائے ۔ ==

    ۳۔ چار چار رکعتیں عام طریقے سے پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے، پھر تین رکعتیں قعدے کے بغیر مسلسل پڑھ کر آخری رکعت میں قعدہ کیا جائے اور اُس کے بعد سلام پھیرا جائے۔ ==

    ۴۔ دو یا چار یا چھ یا آٹھ رکعتیں قعدے کے بغیر مسلسل پڑھ کر آخری رکعت میں قعدہ کیا جائے، پھر سلام پھیرے بغیر اٹھ کر ایک رکعت پڑھی جائے اور قعدے کے بعد سلام پھیرا جائے ۔ ==

    روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اِس نماز میں پہلے سراً وجہراً، دونوں طریقوں سے قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی تھی، بعد میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اِن کے بین بین کا لہجہ اختیار کیا جائے۔

  • Muhammad Sami Uddin

    Member October 8, 2026 at 11:40 pm

    السلام علیکم، کیا جس طرح سے حنفی حضرات وتر کی نماز کو ادا کرتے ہیں، وہ طریقہ بھی درست ہے؟ نیز، جو طریقہ میں نے بیان کیا کہ دوسری رکعت میں التحیات میں بیٹھے بغیر تیسری رکعت شروع کر دینا۔ وہ طریقہ کیسا ہے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 8, 2026 at 11:41 pm

    دونوں طریقے درست ہیں۔

  • Muhammad Sami Uddin

    Member October 12, 2026 at 3:23 pm

    جزاک اللہ خیر۔ ✨

You must be logged in to reply.
Login | Register