Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › کیا نفس مرنے کے بعد نکالی جاتی ہے ؟

  • کیا نفس مرنے کے بعد نکالی جاتی ہے ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on November 9, 2026 at 3:56 pm

    محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا کہ نفس انسان کی شخصیت ہوتی ہے جو آسمان سے آتی ہے جبکہ انسان زندہ ہوتا ہے جیسے جانور زندہ ہوتے ہیں۔

    اور مرنے کے وقت کی بات اس آیت میں بتائی گئی ہے کہ

    اَخۡرِجُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ ؕ 6:93 الانعام

    یعنی فرشتے نفس یعنی شخصیت نکال لیتے ہیں۔

    تو سوال یہ ہے کہ پہلے انسان مرتا ہے پھر نفس نکالا جاتا ہے یا مرنے سے پہلے نفس نکالا جاتا ہے؟؟

    اگر مرنے کے بعد نفس نکالا جاتا ہے تو پھر تو برے آدمی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ وہ تو مر چکا ہے جبکہ قران برے آدمی کی تکلیف سے نفس نکالنے کی بات کرتا ہے۔

    وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ (1) وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ

    برائے مہربانی وضاحت کر دیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week, 3 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • کیا نفس مرنے کے بعد نکالی جاتی ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 9, 2026 at 11:19 pm

    تکلیف کا تعلق نفس انسانی سے نہیں، نفس حیوانی سے ہے۔ نفس انسانی اچھائی برائی اور حسن و قبیح کے شعور کا نام ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register