Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › نزولِ مسیح اور دجال: اختلافِ عقیدہ اور اخروی مواخذے کا سوال

  • نزولِ مسیح اور دجال: اختلافِ عقیدہ اور اخروی مواخذے کا سوال

    Posted by WAJID AZEEM on November 12, 2026 at 10:29 pm

    السلام علیکم!

    محترم غامدی صاحب کے دروس سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور دجال کے بارے میں میرا درج ذیل فہم بنا ہے:

    1. حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات صلیب پر نہیں ہوئی، تاہم بعد میں آپ طبعی وفات پا چکے ہیں اور اب دوبارہ دنیا میں تشریف نہیں لائیں گے۔

    2. مستقبل میں اگر کوئی شخص حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہونے کا دعویٰ کرے گا تو وہ حقیقی مسیح نہیں بلکہ دجال ہوگا۔

    سب سے پہلے گزارش ہے کہ میرے ان دونوں نکات کی تصدیق یا تصحیح فرما دیں۔

    اس کے بعد میرا بنیادی سوال یہ ہے کہ اگر ان معاملات کو امت کے اندر جائز علمی و اعتقادی اختلافات میں شمار کیا جائے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے بارے میں درست یا غلط تصور قائم کرنا دینی اعتبار سے غیر اہم ہے؟

    مثلاً، اگر کوئی شخص مستقبل میں مسیح ہونے کا دعویٰ کرے اور ہم اسے حقیقی مسیح تسلیم کرکے اس کی پیروی اختیار کر لیں، جبکہ وہ درحقیقت دجال ہو، تو کیا ہماری یہ غلطی اللہ تعالیٰ کے نزدیک قابلِ مواخذہ نہیں ہوگی؟

    دوسرے لفظوں میں، کیا کسی معاملے میں علمی اختلاف کی گنجائش ہونے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اس معاملے میں غلط مؤقف اختیار کرنے، بالخصوص اس کی بنیاد پر عملی فیصلہ کرنے، پر بھی کوئی اخروی جواب دہی نہیں ہوگی؟

    براہِ کرم اس فرق کی وضاحت فرما دیں۔

    جزاکم اللہ خیراً۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 23 hours, 37 minutes ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • نزولِ مسیح اور دجال: اختلافِ عقیدہ اور اخروی مواخذے کا سوال

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 18, 2026 at 1:51 am

    یہ معاملہ عقائد کا نہیں۔ تاریخی معلومات کا ہے۔ اس میں اختلاف کی گنجایش بھی موجود ہے۔ اس لیے کسی دیانت دارانہ غلطی پر مواخذہ کی کوئی وجہ نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register