Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › Question Regarding Reunion After Talaaq

  • Question Regarding Reunion After Talaaq

    Posted by ali khan on November 21, 2026 at 11:09 am

    ، میں یہ سوال اپنے دوست کی طرف سے کر رہا ہوں۔ اس نے اپنی سابقہ بیوی کو ایک طلاق دی اور تین ماہ کے اندر رجوع کر لیا۔ کچھ عرصے بعد دوسری طلاق دی اور پھر تین ماہ کے اندر رجوع کر لیا۔ حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً تیسری طلاق دی، حق مہر بھی ادا کر دیا اور بچوں کا خرچہ بھی ادا کر رہا ہے۔
    ان کے دو چھوٹے بچے ہیں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی۔ اب اس کی سابقہ بیوی کہہ رہی ہے کہ بچوں کی خاطر دوبارہ نکاح کر لیتے ہیں۔ وہ کہتی ہے کہ جب ہم دونوں راضی ہیں تو اللہ خیر کرے گا۔ مزید یہ بھی کہتی ہے کہ میں اپنے عزیز سے شادی کرکے طلاق لے لوں گی، پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب بچوں کے مستقبل کی خاطر کر رہی ہے، جبکہ شوہر کا خیال ہے کہ ایسا نکاح جائز نہیں ہوگا۔
    میرا سوال یہ ہے کہ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ کیا ان دونوں کا دوبارہ نکاح جائز ہوگا یا نہیں؟ اگر وہ بچوں کے مستقبل کی خاطر دوبارہ اکٹھے ہو جائیں تو کیا کوئی شرعی مسئلہ ہوگا؟ اور کیا ایسے نکاح کے بعد ان کا ازدواجی تعلق زنا شمار ہوگا؟
    انہیں کیا کرنا چاہیے؟ براہِ کرم مشورہ دیں۔
    جزاک اللہ خیراً۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 9 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Question Regarding Reunion After Talaaq

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 25, 2026 at 1:13 am

    طلاق باقاعدہ طریقے سے دی گئی ہے اور تین طلاقیں ہو چکیں تو اب رجوع نہیں ہو سکتا۔

    البتہ عورت کا نکاح کسی اور مرد سے ہو جاتا ہے اور وہ کسی معقول وجہ سے اسے طلاق دے دیتا ہے تو پھر وہ پہلے شوہر سے نیا نکاح کر سکتی ہے۔

    تاہم منصوبہ بندی کر کے حلالہ کرنے کی شدید مذمت آئی ہے، البتہ قانونی طور پر اس طرح عورت پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کر سکے گی۔

You must be logged in to reply.
Login | Register