Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy برھان،عقل عیار،قلب،قلب سلیم

  • برھان،عقل عیار،قلب،قلب سلیم

    Posted by Zulfiqar Ali on February 1, 2021 at 7:17 am

    ۔ کیا برھان کا تعلق محض عقل سے ھے یا عقل و فکر سے یا دل سے یا قلب سلیم سے ھے ، یا ان چاروں سے؟ ان میں سے کونسا کردار ذیادہ دیر تک برھان کے سا منے مزاحمت پیش کرتا ھے ؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 years, 3 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • برھان،عقل عیار،قلب،قلب سلیم

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 3, 2021 at 5:32 am

    یہاں برھان سے مراد قرآن کا اس لفظ کا استعمال ہے تو برھان سے مراد دلیل قطعی ہے جس کے بعد کلام کی گنجایش نہ رہے۔ یہ علم و عقل اور مشاہدہ و تجربہ سے متعلق ایسی دلیل یا شاہد جس پر فریقین کا اطمینان ہو جانا چاہیے کیونکہ یہ جن بنیادوں پر پیش کیا جاتا ہے وہ سب کے نزدیک مسلّم ہوتی ہیں۔ جیسے موسی علیہ السلام کے عصا اور ید بیضا کو برھان کہا گیا۔ اس کا تعلق انسانی مشاہدہ و تجربہ سے تھا۔ اسی طرح قرآن تورات اور انجیل سے دلیل لانے کو بھی برھان کہا گیا ہے کہ جو عقیدہ وہ پیش کرتے ہیں اس کی دلیل ان کی اپنی کتابوں میں کہاں ہے۔ یہ علمی دلیل ان کے لیے برھان ثابت ہو سکتی تھی۔

You must be logged in to reply.
Login | Register