-
Proper Terminology For Blasphemer
اسلام علیکم
سوال وجواب کی دوسرے دن کی نشست میں محترم جاوید احمد غامدی صاحب نے حدیث جبریل کے تحت ایمان و اسلام کی بنیادی چیزوں پر گفتگو کرتے ہوئے یہ فرمایا تھا کہ کفر ، شرک یا گمراہی کا حکم فعل پر لگے گا نا کہ کرنے والے انسان پر۔ اسی سے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی گستاخی کرتا ہے تو اس گستاخی کرنے کے عمل پر کفر یا گمراہی کا حکم لگے گا یا اس کیلئے کوئی اور اصطلاح ہے؟ اور جس شخص نے گستاخی کی ہے وہ اپنے اس عمل کو قبول کرتا ہے اور اقرار کرتا ہے کہ ہاں میں نے یہ کام کیا ہے تو پھر ایسے شخص کیلئے کیا حکم ہے؟
Sponsor Ask Ghamidi