Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Entering Islam Completely

Tagged: ,

  • Entering Islam Completely

    Posted by Momin Khan on May 9, 2021 at 12:55 pm

    قرآن میں ہے کہ مکمل طور پر دین میں داخل ہو جاؤ۔

    اگر ایک بندہ یا بندی دین کے کسی حکم پر عمل پیرا نہیں ہے جیسے ایک بندہ نماز نہیں پڑھتا یا ایک عورت قرآن کے بتائے گئے پردے کے آداب کی حلاف ورزی کرتی ہو اور باقی دین کے معاملات کرتا یا کرتی ہو جیسے زکوۃ دینا لوگوں کی خدمت کرنا وغیرہ تو کیا اس طرح کا بندہ یا بندی اپنے آپ کو مسلمان کہہ سکتا یا سکتی ہے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 11 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Entering Islam Completely

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 9, 2021 at 10:57 pm

    جی مسلمان تو وہ کہلائے گا۔ اسی لیے قرآن نے ایمان والوں کو ایمان والا کہہ کر انھیں مکمل طور پر دین میں داخل ہونے کا کہا ہے۔
    اسلام ایک رویے کا نام ہے جو جب کوئی حکم خدا اور رسول کی طرف سے ثابت ہو کر پہنچ جائے تو اس کو لازما اختیار کر لیا جائے۔ اس میں کمی کوتاہی دائرہ اسلام سے خارج نہیں کرتی مگر ناقص مسلمان بناتی ہے۔
    باقی رہا پردے کا معاملہ تو اسلام میں پردے سے متعلق کوئی الگ سے احکام نہیں ہیں۔ مرد وعورتوں کے اختلاط کے آداب جو سورہ نور آیت 30 اور اکتیس میں بیان ہوئے ہیں، ان کے مطابق جب مرد و خواتین کا آمنا سامنا ہو تو وہ اپنی نظروں اور اندیشے کی جگہوں کی حفاظت کریں۔ خواتین سے زیب و زینت کر رکھی ہے تو اسے ڈھانپ لیں۔ البتہ اس زینت میں سے جو عام طور پر کھلا اور ظاہر رہتا ہے اسے چھپانے کی زحمت کرنے کی ضرورت نیہں اور اس میں ہاتھ پاؤں اور چہرہ شامل سمجھے گئے ہیں جنھیں چھپانے کی ضرورت نہیں۔

    گھر سے باہر نکلتے وقت پروقار لباس کافی ہے جسے عورت کے معزز ہونے کا احساس ہو جائے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register