Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam معراج کی آیت

  • معراج کی آیت

    Posted by HafizAhmadun Nabi on June 26, 2021 at 8:45 am

    سُبْحَٰنَ ٱلَّذِىٓ أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِۦ لَيْلًا مِّنَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ إِلَى ٱلْمَسْجِدِ ٱلْأَقْصَا ٱلَّذِى بَٰرَكْنَا حَوْلَهُۥ لِنُرِيَهُۥ مِنْ ءَايَٰتِنَآ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْبَصِيرُ

    آیت صیغہ واحد سے شروع ہوتی ہے کہ

    سُبْحَٰنَ ٱلَّذِىٓ أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِۦ لَيْلًا مِّنَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ إِلَى ٱلْمَسْجِدِ ٱلْأَقْصَا

    ایک شخص (الذی) اپنے غلام کو ساتھ (بعبدہ) مسجد حرام سے دور کی ایک مسجد (الی المسجد الاقصیٰ) لے گیا

    پھر ایک دم سے جمع کیا صیغہ شروع ہو جاتا ہے

    بَٰرَكْنَا حَوْلَهُۥ لِنُرِيَهُۥ مِنْ ءَايَٰتِنَآ

    جہاں کے ماحول یا اردگرد ہم نے ایک برکت نازل کی تاکہ اسے کچھ نشانیاں دکھائیں

    پھر یک دم صیغہ دوبارہ واحد میں تبدیل ہو جاتا ہے

    إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْبَصِيرُ

    حقیقت میں وہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے

    (کیا یہ واضح طور پر دو علیحدہ شخصیات کا ذکر نہیں ہے۔ ایک ہستی ساتھ لے جانے والی ہے اور دوسری آیات دکھانے والی ہے)

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 years, 2 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • معراج کی آیت

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 29, 2021 at 4:32 am


    قرآن مجید میں صیغوں کی یہ تبدیلی بکثرت ہے۔ مثلا

    وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ ‎﴿

    ٣٣﴾‏ وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ الْخُلْدَ

    آپ کی بات بالفرض مان لی جائے تو رسول اللہ اس ہستی کے بندے کہلائیں گے جو انھیں لے گئی اور دوسری ہستیوں نے اس سرزمین کو برکت دی۔ یہ دونوں کام خدا کے علاوہ کسی اور کے نہیں ہو سکتے۔ نہ رسول خدا کے علاوہ کسی کے عبد ہیں اور نہ کوئی اور ہستی برکت دے سکتی ہے۔

    کسی دوسرے ہستی کے برکت دینے کا مطلب برکت کی دعا کرنا ہوتا ہے۔ برکت خدا ہی دے سکتا ہے۔ اس لیے یہاں خدا کے علاوہ کسی کو تسلیم کرنا ممکن نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register