Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Can Virtuous Deeds Towards God Nullify Immoral Deeds Towards Others?

Tagged: ,

  • Can Virtuous Deeds Towards God Nullify Immoral Deeds Towards Others?

  • Umer

    Moderator July 19, 2021 at 12:59 am

    عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ۱، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ: ’’مَا مِنْ شَیْءٍ یُوضَعُ فِي الْمِیْزَانِ أَثْقَلُ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ وَإِنَّ صَاحِبَ حُسْنِ الْخُلُقِ لَیَبْلُغُ بِہِ دَرَجَۃَ صَاحِبِ الصَّوْمِ وَالصَّلَاۃِ‘‘۲.

    ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو سنا کہ آپ نے فرمایا: قیامت کے دن آدمی کی میزان اعمال میں سب سے زیادہ بھاری چیز اچھے اخلاق ہی ہوں گے، اور اچھے اخلاق کے حاملین اِن سے اُسی درجے کو پہنچ جائیں گے جو نماز روزے جیسی عبادات کے لیے خاص ہو جانے والوں کو ملنا ہے۔۱

    ______________________________

    ۱۔اصل میں ’صاحب الصوم والصلٰوۃ‘ کی تعبیر اختیار کی گئی ہے۔ یہ اِسی مفہوم کے لیے ہے۔ اِ س سے یہ اہم حقیقت واضح ہوتی ہے کہ بدخلقی سے احتراز اور فرائض کا اہتمام تو ہر شخص کو کرنا ہے، ورنہ خدا کے ہاں مواخذے سے دوچار ہوگا، مگر بڑے درجات تک پہنچنے کے دو راستے ہیں اور دونوں یکساں ہیں: ایک یہ کہ آدمی عبادت گزار ہو اور زیادہ سے زیادہ نفل نمازیں پڑھے اور نفل روزے رکھے اور دوسرے یہ کہ عبادات میں خواہ فرائض پر اکتفا کرے، لیکن اِن کے ساتھ اپنے گھر والوں، دوست احباب، بلکہ پورے معاشرے کے لیے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ بن کر رہے، اور ہر جگہ اور ہر موقع پر عدل، احسان، وفا، ایثار اور بنی نوع انسان کے ساتھ بے لوث محبت اور ہم دردی کو اپنا شعار بنائے۔ انسانی طبائع میں جس فرق و تفاوت کا مشاہدہ ہم اِس طرح کے معاملات میں کرتے ہیں، یہ دونوں راستے اُسی کے لحاظ سے رکھے گئے ہیں اور اِس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ اسلام دین فطرت ہے، اُس میں جنت کے اعلیٰ ترین درجات تک پہنچنے کا راستہ صرف عبادات میں اشتغال ہی نہیں، اخلاق عالیہ کا اہتمام بھی ہے اور اپنے اپنے ذوق و رجحان کے لحاظ سے لوگ اِن میں سے جو راستہ چاہیں، اختیار کر سکتے ہیں۔

    متن کے حواشی

    ۱۔ اِس روایت کا متن سنن ترمذی، رقم۱۹۲۲سے لیا گیا ہے۔اِس کے راوی ابو درداء رضی اللہ عنہ ہیں۔اُن سے یہ روایت درج ذیل مصادر میں نقل ہوئی ہے:

    مسند ابن ابی شیبہ، رقم ۴۰۔مصنف ابن ابی شیبہ، رقم ۲۴۷۳۹۔مسند احمد، رقم ۲۶۸۴۵، ۲۶۸۶۶، ۲۶۸۷۷، ۲۶۸۹۶۔ مسند عبد بن حمید، رقم ۲۰۵۔الادب المفرد،بخاری، رقم ۲۰۵۔ سنن ترمذی، رقم ۱۹۲۱۔ سنن ابی داؤد، رقم ۴۱۶۸۔ مسند بزار، رقم ۱۸۔ مشکل الآثار، طحاوی، رقم ۳۸۰۹۔ المعجم الاوسط، طبرانی، رقم ۴۳۳۰۔ المعجم الصغیر، طبرانی، رقم ۵۵۱۔

    ۲۔سنن ترمذی ،رقم۱۹۲۱میں اِس جگہ یہ اضافہ ہے: ’وَإِنَّ اللّٰہَ لَیُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيءَ‘ ’’ اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ بدخلق اور فحش گو شخص کوپسند نہیں کرتا ہے‘‘۔

    تحقیق و تخریج: محمد حسن الیاس

    Source:

    https://www.javedahmedghamidi.org/#!/hadith/5b39c8fe32d3e5e6469c5a4a?articleId=5b39cb1232d3e5e6469c5a61

  • Saiyed juned Alimiya

    Member July 19, 2021 at 3:20 am

    MMera question ye he ki mene kisi saks ke 100rs le liye to kya aakhirat me is 100 rs ki talafi namaz, salat, hajj, umrah etc ebadaat se ho gi ??? Ab tak hamne yahi suna he, is thought ke bajaye koi dusari baar bhi he???

  • Fatima

    Member July 19, 2021 at 5:22 am

    hamne to ye parha hai ke aapko logo se mamlaat saaf rekhne chahiye,kisise paise liye or aapke paas paise hoty hue wapis na kiye to aapki neki akhirat me us mazlum ko dedijayegi.aapke namaz roza hajj se mafi nahi hogi agar aisa ho to log dusro ka maal lety rahenge namaze party rahenge or society me problems hoti rahengi logo ko insaaf nahi milega,or rabbulizzat insaf karne walo ko pasand karta hai.

  • Afia Khan

    Member July 19, 2021 at 9:53 am

    It’s vice versa according to Ahadith.

    Abu Huraira reported: The Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, said, “Do you know who is bankrupt?” They said, “The one without money or goods is bankrupt.” The Prophet said, “Verily, the bankrupt of my nation are those who come on the Day of Resurrection with prayers, fasting, and charity, but also with insults, slander, consuming wealth, shedding blood, and beating others. The oppressed will each be given from his good deeds. If his good deeds run out before justice is fulfilled, then their sins will be cast upon him and he will be thrown into the Hellfire.”

    Source: Ṣaḥīḥ Muslim 2581

    Grade: Sahih (authentic) according to Muslim

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا الْمُفْلِسُ قَالُوا الْمُفْلِسُ فِينَا مَنْ لَا دِرْهَمَ لَهُ وَلَا مَتَاعَ فَقَالَ إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصَلَاةٍ وَصِيَامٍ وَزَكَاةٍ وَيَأْتِي قَدْ شَتَمَ هَذَا وَقَذَفَ هَذَا وَأَكَلَ مَالَ هَذَا وَسَفَكَ دَمَ هَذَا وَضَرَبَ هَذَا فَيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ وَهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْضَى مَا عَلَيْهِ أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ ثُمَّ طُرِحَ فِي النَّارِ

    2581 صحيح مسلم كتاب البر والصلة والآداب باب تحريم الظلم

  • Saiyed juned Alimiya

    Member July 19, 2021 at 10:12 am

    YYes I know akhbare ahad to aesi hi he me sayad yu samja hu ki agar aapke paas bohot jayada hukuk-ullah ki preset ho ne ke bavujud bhi agar aapne kisi ki jaan, maal, izzat ke khilaf iqdaam kiya he to tume jahnnum me jana padega???

  • Afia Khan

    Member July 19, 2021 at 11:11 am
  • Afia Khan

    Member July 19, 2021 at 11:15 am
  • Afia Khan

    Member July 19, 2021 at 11:16 am
  • Saiyed juned Alimiya

    Member July 19, 2021 at 11:59 am

    JJazakomillah means hamare account me neki chahe hukuk-ullah se aayi ho ya hukuku-ebad se aaayi ho hame samne wale sakhs ko deni hogi aesa me is liye keh raha hu ke hamare kuch friend he jinka takiya kalaam he ke jyada se jyada neki karlo menas account me balance karlo kal aakirat me dene me kaam lagegi busines man he thodi cheating ho jaaari he

You must be logged in to reply.
Login | Register