Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy کیا آخرت میں نجات صرف عقل کی بنیاد پا ہو گی؟

  • کیا آخرت میں نجات صرف عقل کی بنیاد پا ہو گی؟

    Posted by Ahmad Wattoo on November 3, 2021 at 2:11 am

    اگر کوئی مسلمان صیح عمل تو کر رہا ہے لیکن اس کے پاس کوئی عقلی دلائل نہیں ہیں اُس عمل کے ، تب بھی اس سے آخرت میں دلائل مانگے جائے گے؟ اگر ماں باپ مسلمان بھی ہیں لیکن دین کو دلائل کی بنیاد پر نہیں سمجھا گیا تو بھی آخرت میں ناکامی ہو سکتی ہے؟

    Ahmad Wattoo replied 2 years, 5 months ago 3 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • کیا آخرت میں نجات صرف عقل کی بنیاد پا ہو گی؟

  • Umer

    Moderator November 3, 2021 at 2:19 am

    Please refer to the following response by Ghamidi Sahab:

    Discussion 37854 • Reply 37863

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 3, 2021 at 3:13 am

    اس پر میرا یہ آرٹیکل دیکھا جا سکتا ہے

    https://www.aikrozan.com/islam-behaviour-not-identity/

    • Ahmad Wattoo

      Member November 3, 2021 at 3:53 am

      عمدہ تحریر اور شکریہ لیکن سوال میرا نتیجہ کے لحاظ سے ہے،مثال لے لیجئے شراب کی ایک شخص شراب اسلیے نہیں پیتا کیوں کہ اُس کو شراب سے بو آتی ہے یا اپنے باپ کے ڈر کی وجہ سے نہیں پیتا اور دوسری طرف وہ شخص جو اِس لئے نہیں پی رہا کیوں کہ شراب دماغ کو سوچنے کے عمل سے غافل کر دیتی ہے اور خدا کو یاد کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔ اگر غور کریں نتیجہ دونوں کا بابر ہے، اور امتحان میں دونوں پاس ہیں۔ اب نجات دونوں کی ہو گی یا صرف اُس کی جو سوچ سمھج کر شراب نہیں پیتا؟اگر صرف سوچنے والے شخص کی نجات ہے تو دوسرا شخص کہ سکتا اصول کے مطابق تو شراب میں نے بھی نہیں پی تو مجھے بھی بابر کا اجر دیا جائے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 3, 2021 at 4:16 am

    دونوں نہیں پی رہے اس لیے اس پر مواخذہ کسی سے نہیں ہوگا۔علم ہو جانے کے بعد البتہ پہلے شخص کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ شراب کی حرمت کا تصور تسلیم کرے۔

    • Ahmad Wattoo

      Member November 3, 2021 at 5:33 am

      صیح، لیکن یہ کہنا تو درست ہو گا کہ؟ ایمان کے معاملے میں تو نتیجہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اعمال کو اہمیت حاصل ہے۔سورت الرمران،النساء میں بھی اہل کتاب کے ایک گروہ کو جنت کی بشارت دی گئی ہے ہالنکہ وہ آخری نبی پر ایمان نہیں لائے جو ایمانیات کا اہم جز ہے۔وہ علیحدہ بات ہے مجھے آج تک سمھج نہیں آیا ایک پیغمبر کے موجود ہوتے ہوئے وہ کونسے دلائل ہیں جو انہیں حق کو تسلیم کرنے سے روک رہے ہیں لیکن خدا ان کو پرہیزگار تسلیم کر رہا ہے اور اس گروہ کا ذکر قرآن کے اکشر مقامات پر آیا ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 5, 2021 at 2:53 am

    ان آیات میں مثبت انداز میں بنیادی ایمانیات کا ذکر ہوا ہے۔ اس میں جرائم زہر بحث نہیں۔ جس طرح ایمان لانے کے بعد مثلا کسی کو جان بوجھ کر قتل کرنے اور حدود اللہ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملے گی ایسے ہی کسی پیغمبر کو خدا کا پیغمبر جان کر اس کا انکار کرنا بھی سرکشی ہی ہے جس پر سزا ملے گی

    • Ahmad Wattoo

      Member November 6, 2021 at 1:21 am

      شکریہ ، ایک اور وضاحت کا طالب ہوں

      کیا ہم اِنہی قرآن کی آیات کو جن میں خدا نے اہل کتاب کے گروہ کو پرہیزگار کہا ہے ،کیا تکفیر کے اطلاق کے دلائل میں پیش کر سکتے ہیں یا نہیں؟ جہاں تک میں سمجھا ہوں ،رسول کی موجودگی میں خدا نے ایک گروہ کو پرہیزگار کہا اور وہیں جو منافق تھے جو رسمن ایمان بھی لے آئے تھے ان کی پکڑ کی ہے۔ان آیات کا حوالہ دے کر کیا لوگوں کو کیا اس طرف دھیان دلایا جا سکتا ہے کہ اب کسی کی تکفیر نہیں کی جا سکتی کیوں کہ یہ تو رسول کو بھی خدا نے بتایا کہ کس گروح کی اتمام حجت ابھی نہیں ہوئی اور اسلیے اب تو کوئی رسول موجود نہیں اسلیے ہمیں نہیں علم کہ کس کے اوپر دین کا ابلاغ ہو گیا اور کس پر نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register