Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 33:57

  • Quran 33:57

    Posted by Rafi Sheikh on November 22, 2021 at 5:39 am

    اسلام و علیکم۔ اس آیت میں اللہ کو ازیت کا ذکر کیوں کیا گیا ھے وہ بالا تر ھے تو اسکی وضاحت فرمایے

    إِنَّ ٱلَّذِینَ یُؤۡذُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ لَعَنَهُمُ ٱللَّهُ فِی ٱلدُّنۡیَا وَٱلۡـَٔاخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابࣰا مُّهِینࣰا ﴿ ٥٧ ﴾

    • ابوالاعلی مودودی:

    جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کو اذیت دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور ان کے لیے رسوا کن عذاب مہیا کر دیا ہے۔ (57)

    Al-Ahzab, Ayah 57

    جزاکالّلہ

    Rafi Sheikh replied 2 years, 5 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Umer

    Moderator November 22, 2021 at 5:57 am

    Explanation by Ameen Ahsan Islahi:

    رسول کو ایذاء پہنچانے والوں کا انجام: یہ ان لوگوں کا انجام بیان فرمایا جو اللہ کے رسول کی دل آزاری اور توہین کے مرتکب ہو رہے تھے۔ فرمایا کہ رسول کو ایذاء پہنچانا خود اللہ کو ایذاء پہنچانا ہے۔ رسول خدا کا محبوب اور اس کا نمائندہ ہوتا ہے اور خدا اور اس کے فرشتے اس پر رحمت بھیجتے ہیں تو جن کا رویہ اس کے خلاف ہو گا وہ لازماً خدا اور اس کے فرشتوں کے مخالف اور خدا کو ایذاء پہنچانے والے ٹھہرے۔ ان کی اس حرکت کی پاداش میں ان پر دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ کی لعنت ہے۔ یہ دنیا میں بھی ذلیل و خوار ہوں گے اور آخرت میں بھی ان کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب تیار ہے۔ یہ امر یہاں خاص طور پر ملحوظ رہے کہ ان کو آخرت کے عذاب سے پہلے اس دنیا میں بھی عذاب کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ اس سنت اللہ کی طرف اشارہ ہے جو رسولوں کے مخالفین کے لیے بیان ہو چکی ہے۔ اس کی وضاحت آگے آیات ۶۰-۶۱ میں آ رہی ہے۔ یہ بعینہٖ وہی سزا ہے جو یہود کو دی گئی اور ان کا بھی اصلی جرم یہی تھا کہ انھوں نے اللہ کے رسولوں کو ایذاء پہنچائی۔ اس کی مزید وضاحت ان شاء اللہ سورۂ صف کی تفسیر میں آئے گی۔

  • Rafi Sheikh

    Member November 22, 2021 at 6:08 am

    واہ ماشالّلہ اور جزاکالّلہ

You must be logged in to reply.
Login | Register