Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions قران اور سنت کس کی

  • قران اور سنت کس کی

    Posted by Ali Bhatti on January 6, 2022 at 7:24 pm

    کیا قرآن میں سنت کا لفظ اللہ کیلیے مختص نہیں ھے ۔ یہ لفظ کسی نبی یا رسول علیہ السلام کیلیے قرآن میں استعمال نہیں ھوا ۔ حجتہ الوداع میں صرف قرآن اور قرآنی اہل بیت رض کا زکر ھے جن کے بارے میں منافقین نے کچھ زھر اگلا تھا تبھی اللہ کے نبی ص نے انکا خیال رکھنے کو تین دفعہ دھرایا ۔ پھر کہتے ہیں کہ مقام غدیر پر قرآن اور اہلبیت حدیثی رض کے خیال رکھنے کا زکر کیا یعنی انکی خلافت کا زکر کیا جسے خلفاء ثلاثہ رض نے غصب کر لیا یا پھر قرآن اور میری سنت کا زکر کیا ۔ اب معلوم نہیں پہلی روایت درست ھے یا دوسری روایت صحیح ھے ۔ قرآن تو رق المنشور کی شکل میں موجود تھا لیکن نبی ص کی سنت 23 سال میں رق المنشور نہ بن سکی شائد اسلیے کہ انصارومہاجرین اور صحابہ رض کو قرآن پڑھنے ، لکھنے اور سمجھنے کا شوق تھا اور اس سلسلہ میں نبی ص کی سنت کی طرف انکو شغف پیدا نہیں ھوا اور پھر فتوحات کے بعد تو خلفاء ثلاثہ نے سختی کے ساتھ منع کر دیا کہ قرآن کی ھی صرف ترویج ھو اگر روایات یا احادیث بیان کرو گے تو اس پر جرح ھو گی اور دوسرے صحابہ رض سے اسکی کنفرمیشن کی گواھی لی جائے گی اور اگر گواھی مثبت نہ ھوئی تو پھر سزا ملے گی ۔ اور پھر 10 ھجری سے لیکر 126 ھجری تک صرف اور صرف قرآن کی تعلیمات کی ترویج پر زور دیا گیا روایات یا احادیث کی طرف صحابہ رض کے بعد تابعین رح نے بھی توجہ نہیں دی کیونکہ انھیں اللہ و رسول ص کا خوف تھا کہ کہیں غلط پر نسبت جاری نہ ھو جائے اور آگ کے عذاب کی لپیٹ میں نہ آ جائیں ۔ یہ جرات رندانہ عباسیوں نے صحاح ستہ کے مؤلفین رح سے کروائی اور ایسے بے دھڑک اور جرات مندانہ انداز میں کروائی کہ نبو امیہ کا ستیاناس پھیر کر رکھ دیا اور اس بات کو روایات کے زریعے ثابت کر دیا کہ نبی ص کی اپنے دو دامادوں اور ایک برادر نسبتی جن کا تعلق بنو امیہ سے تھادل کی اتھاہ گہرائیوں سے نفرت اور دشمنی رکھتے تھے اور موقعہ بہ موقعہ مختلف صحابہ رض جن کا تعلق علی رض کی غدیر خم والی پارٹی سے تھا اور انصارومہاجرین رض سے الگ تھلگ اس پارٹی کے صحابہ رض سے بنو امیہ کے خلاف اپنی نفرت اور دشمنی کا اظہار کرتے تھے ۔ بس اللہ کا کرنا یہ ھوا کہ منبر پر بندروں کی طرح اچھلنے والے ان بنو امیہ کے خلفاء نے پہلے ایران کے آتش کدہ کو تیس نہس کیا پھر قیصر کو قسطنطنیہ تک محدود کیا اور تین براعظموں تک اسلام کی تعلیمات کا پرچم لہرایا ۔ خلیفہ راشد اور مولائے کائنات علی رض کے دور خلافت میں مسلمانوں پر ھی تلوار چلی اور ڈیڑھ لاکھ مسلمان جمل و صفین و نہروان میں قتل ھوئے اتنے مسلمان تو اسلام کو تین براعظموں تک پہنچانے میں قتل نہیں ھوئے ۔ جب سے صحاح ستہ تیار ھو کر مارکیٹ میں آئی ھیں اللہ کے فضل و کرم سے مسلمانوں کی آپس کی نفرتیں ، دشمنیاں ، منافقین اور بغض نے مسلم امہ کو خون میں نہلا دیا ھے اور قرآن کے مدمقابل نبی ص سے سات یا آٹھ راویوں کی طرف سے منسوب روایات گھڑی گئی ھیں اور پھر قرآن کے حکم کہ تفرقہ میں نہ پڑو قرآن کو مضبوطی سے تھامے رکھو کے مدمقابل روایات نے تفرقہ کا وہ بازار گرم کر رکھا ھے کہ اللہ کی پناہ ۔ ان کے نزدیک اسلام صرف اور صرف خلفاء ثلاثہ رض اور بنو امیہ کی مخالفت کا نام ھے اور بنو امیہ کی مخالفت سے ھی جنت دوزخ ملے گی اور جس عظیم شخصیت نے اپنے دور خلافت میں تاریخ اسلام کی سب سے بڑی قتل و غارت ھوئی وھی شخصیت مسلمانوں کو جنت اور دوزخ میں بھیجنے میں مختار کل ھو گی ۔

    Umer replied 2 years, 3 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • قران اور سنت کس کی

    Umer updated 2 years, 3 months ago 2 Members · 1 Reply
  • Umer

    Moderator January 6, 2022 at 10:42 pm

    The question is not clear. Please post your question in an objective and a concise manner.

The discussion "قران اور سنت کس کی" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now