Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کیا ابن مریم علیہ السلام کی پیدائش ایک معجزہ ھے

  • کیا ابن مریم علیہ السلام کی پیدائش ایک معجزہ ھے

    Posted by Ali Bhatti on January 6, 2022 at 11:19 pm

    کیا وجہ ھے کہ ھم عیسی علیہ السلام کی پیدائش کو معجزہ کہتے ھیں اللہ نے تو اسے معجزہ قرار نہیں دیا بلکہ یہ دلیل دی کہ کسطرح ادم اور اسکی زوج کی پیدائش ھے اور پھر نسل کو بڑھانے کیلیے انکا ملاپ ھے بلکل اسی طرح مریم علیہ السلام کا نکاح یوسف بڑھئی سے نبی زکریا علیہ السلام پڑھائیں گے جسکے نتیجہ میں ایک عظیم المرتبت پیغمبر عیسی علیہ السلام کی پیدائش ھو گی جو اللہ کی طرف سے ایک عظیم نشانی ھو گی اور وہ یہودیوں کی فرسودہ اور مکروہ روایات کو تبدیل کرنے میں جرات مندانہ کردار ادا کرے گی ۔ ابن مریم علیہ السلام کے اور بھی بھائی بہن تھے ۔ ابن مریم علیہ السلام کی پیدائش ایک بشارت تھی جو اللہ کے ایک برگزیدہ بندے نے مریم علیہ السلام کو خوشخبری سنائی تھی جسے زکریا علیہ السلام نے آل عمران کی ایک پاکیزہ شخصیت یوسف بڑھئی سے مریم علیہ السلام کا نکاح پڑھا کر اور پھر انھیں یہودیوں کے ھیکل سلیمانی کی غلیظ اور مکروہ رسم و رواج سے بچا کر مصر بھیج دیا ۔ اس سے ثابت ھوتا ھے کہ زکریا علیہ اسلام نے عیسی علیہ السلام کی پیدائش کی خوشخبری کو معجزہ نہیں سمجھا بلکہ اللہ کی طرف سے ایک اشارہ سمجھا کہ مریم علیہ السلام کو ھیکل کے مکروہ اور غلیظ رسم و رواج سے الگ اپنے ھی خاندان کے جسے نیک شخص سے انکا نکاح کروائیں تاکہ اللہ کی نشانی دنیا میں ظاھر ھو اور ان مکروہ اور غلیظ رسم و رواج کے خلاف سیسہ پلائی ھوئی دیوار بن جائے ۔

    Umer replied 2 years, 3 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply

The discussion "کیا ابن مریم علیہ السلام کی پیدائش ایک معجزہ ھے" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now