حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ وَلَا أَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ فَكَانَ أَبِي يَقُولُ الْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ وَكَانَ يَعُدُّ الْجَبْهَةَ وَالْأَنْفَ وَاحِدًا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سات ( اعضاء ) پر سجدہ کروں اور بالوں یا کپڑوں کو نہ سمیٹوں ۔‘‘
ابن طاؤس رحمہ اللہ نے کہا : میرے والد ( ابن عباس رضی اللہ عنہما کے شاگرد حضرت طاؤس رحمہ اللہ ) فرمایا کرتے تھے : یعنی دو ہاتھ ، دو گھٹنے ، دو قدم ( اور پیشانی اور ناک ) وہ پیشانی اور ناک کو ایک ہی عضو شمار کرتے تھے ۔
Sunnan e Ibn e Maja#884
Status: صحیح