Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Evidence For The Existence Of God

Tagged: ,

  • Evidence For The Existence Of God

    Posted by Tanveer Niaz on August 17, 2022 at 12:36 am

    خدا انسان کو تخلیق کرتا ہے، اس کو چند حواس عطا فرماتا ہے، ان حواس کو عقل سے کنیکٹ کرتا ہے۔ انسان انہی حواس کی مدد سے کسی شے کی موجودگی یا عدم موجودگی کے بارے میں فیصلہ کر سکتا ہے۔
    یہ اصول بھی طے پایا کہ کسی شے کی موجودگی کو جان لینے کے بعد ہی اسے مانا جا سکتا ہے۔ خدا چاہتا ہے اسے مانا جائے، اور انسان کو عطا کردہ موجودہ حواس سے اس کی موجودگی طے کرنا بھی انسان کے لئے ممکن نہیں۔ یعنی خدا نے انسان کو وہ حواس عطا ہی نہیں کئے جس سے خدا کا مشاہدہ کیا جا سکے، اس کی موجودگی کو جانا جا سکے۔ اس کے بعد خدا کا اپنی ہی تخلیق سے یہ مطالبہ کہ اسے مانا جائے کیسا ہے؟
    یعنی انسان کی تخلیق میں وہ حواس ہی نہیں رکھے گئے جو انسان کو خدا کی موجودگی کا پتا دے سکیں، تو خدا موجودگی کے مشاہدہ کی اہلیت سے عاری انسان سے اپنی ذات کو منوانے کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے؟

    Faisal Haroon replied 1 year, 8 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Evidence For The Existence Of God

  • Faisal Haroon

    Moderator August 17, 2022 at 1:10 am

    میں نہیں سمجھتا کہ کسی چیز کو قبول کرنے کے لیے اسے ہمارے حواس کے ذریعے سمجھنا ضروری ہے۔ یہ سچ ہے کہ بنیادی ثبوت ہمیشہ تجرباتی یا مشاہداتی ہونا چاہیے۔ لیکن، باقی کے لیے ایک عقلی دلیل کافی ہے۔

    سائنس بھی بالکل اسی اصول پر کام کرتی ہے۔ ہم مشاہدات کرتے ہیں اور پھر عقلی دلائل کی بنیاد پر بعض تصورات کی وضاحت کرتے ہیں۔ کسی نے بھی براہ راست بگ بینگ کا مشاہدہ نہیں کیا، لیکن ہم اسے بعض مشاہدات کی بنیاد پر پیش کرتے ہیں۔

    اسی طرح جب ہم اس کائنات کا بحیثیت مجموعی مشاہدہ کرتے ہیں تو ہم صرف ایک ہی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ اس کا کوئی خالق ہونا چاہیے۔ اس نظریہ کی مزید تصدیق انبیاء اور خدا کے صحیفوں سے ہوتی ہے جس کے بعد ہمیں خدا کے وجود میں کوئی شک نہیں رہتا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register