Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Ahadith On Absolute Prohibition Of Music

Tagged: , ,

  • Ahadith On Absolute Prohibition Of Music

    Posted by Aejaz Ahmed on August 27, 2022 at 9:31 am

    موسیقی کو حرام کہنے والے حضرات یہ حدیث تواتر سے پیش کرتے ہیں کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ میں آلات موسیقی کو توڑنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔ لیکن محترم جاوید غامدی صاحب نے غناء اور موسیقی میں اپنے 10 لیکچرز میں اس حدیث کا ذکر نہیں کیا۔

    اس کی کیا وجہ ہے اور اس حدیث کی کیا توجیہ ہے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 8 months ago 2 Members · 8 Replies
  • 8 Replies
  • Ahadith On Absolute Prohibition Of Music

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 27, 2022 at 11:05 pm

    رسول اللہ ﷺ کی طرف سے ایسی کسی بھی حدیث کی تاویل انھیں اصولوں کے تحت کی جائے گی جو کسی چیز کو حرام قرار دینے کے پانچ معیارات قرآن نے بتائے ہین۔

    آپ کا یہ ارشاد بھی ان محافل موسیقی کے بارے میں سمجھا جائے گا جہاں منکرات ہوتے تھے۔ کیونکہ آپ نے آلات موسیقی توڑنے کے لیے عملا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ بلکہ دف کے استعمال کی ہدایت آپ کے ہاں سے ملتی ہے۔ آپ کا یہ ارشاد ایسے ہی ہے جیسے کوئی بیتا کرکٹ میں بہت زیادہ مصروف ہو جائے تو باپ کہ دیتا ہے اس کا بلا توڑ دوں گا۔ اس کی وجہ بلے میں کوئی برائی نہیں بلکہ اس پر بے جا خرچ ہونے والا وقت ہے۔

    خلاصہ یہ کہ آلات موسقیی میں کوئی قباحت نہیں، ان کے سوئے استعمال پر ایسے سخت بیانات اگر دیے گئے ہیں تو اس کی وجہ ان کے ساتھ جڑی قباحتیں ہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member August 28, 2022 at 2:46 am

    جزاک اللہ ڈاکٹر صاحب

    برائے مہربانی یہ بھی بتادیں کہ کیا یہ حدیث صحیح یا حسن درجے کی ہے ؟؟ اور یہ حدیث کی کس کتاب سے لی گئی ہے اور اسکا ریفرنس نمبر کیا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 28, 2022 at 11:37 pm

    مشکوۃ، 3654

    اس کی سند ضعیف ہے

    https://sunnah.com/mishkat:3654

  • Aejaz Ahmed

    Member August 29, 2022 at 3:12 pm

    جزاک اللہ محترم بھائی

  • Aejaz Ahmed

    Member September 2, 2022 at 6:35 am

    اس حدیث کی کیا توجیہ ہے ؟؟

    سلسلہ صحیحیہ 2695

    انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ اس امت میں زمین میں دھنسانا،پتھروں کی بارش اور چہروں کا بدلنا ہوگا، یہ اس وقت ہوگا جب لوگ شراب پیئں گے، اور گانے بجانے والیوں کا اہتمام کریں گے اور آلات موسیقی بجائیں گے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 2, 2022 at 6:52 am

    یہی کہ یہ لوگ ایسی محافل موسیقی برپا کر رہے ہوں گے جن میں منکرات ہوں گے ۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 2, 2022 at 10:25 am

    یہاں آلات موسیقی کو کلیتا حرام کیوں نہ سمجھا جائے ؟؟ موسیقی کو حرام سمجھنے والے اس حدیث کو پیش کرتے ہیں۔

    برائے مہربانی وضاحت کردیں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 2, 2022 at 11:42 am

    حرام کسی وجہ سے حرام ہوگا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے حرمت کے پانچ معیارات بتائے ہیں۔ فواحش، شرک، حق تلفی، زیادتی، شرک اور بدعت۔ دیجیے سورہ اعراف آیت 33۔

    موسیقی تصویر سازی شاعری سمیت ہر ایسی چیز کو اپنے آپ میں بری اچھی نہیں ہوتی وہ ان پانچ عوامل کی وجہ سے حرام ہوگی۔ ورنہ نہیں۔

    نیز اسی آیت سے پہلی آیت میں اللہ نے فرمایا ہے کہ کون ہے جو خدا کی پیدا کردہ زینتوں کو حرام کرے۔ جو اس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہیں۔ موسیقی آواز کی زینت ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register