Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums World Religions Political Domination Of Christians Over Jews And Status Of Current Jews

  • Political Domination Of Christians Over Jews And Status Of Current Jews

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 11, 2022 at 12:01 am

    قیامت تک کے یہود کی سزا ان کی اپنی نافرمانی کی وجہ سے ہے اور وہ میسح علیہ السلام کا انکار ہے جس کی کوئی وجہ تب سے لے کر اب تک ان کے پاس نہیں ہے۔ یہ مسلسل استکبار ہے جس کی سزا یہ بھگت رہے ہیں۔ رہے مسیح علیہ السلام کے براہ راست منکرین تو انھیں اسی دور میں ذلت و رسوائی کی سزا الگ سے دی گئی تھی جس کا تذکرہ محولہ بالا واقعہ کے بیان کے متصل بعد والی آیت 56 میں ہے۔

  • Saiyed juned Alimiya

    Member October 11, 2022 at 12:50 am

    Mean yahud ki Ilmi tradition to galat he,mean un par lazim he ki wo sahi ilm hasil kare, phir wo isa & Mohammad saw ka iqrar kare, tabi ye muskil se nikal sakte he , aesa samje,mean aajke yahud ko bhi in dond nabi ko jutala ne ki talim milti he?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 11, 2022 at 1:43 am

    ان کے پاس خدا کی کتاب تورات ہے، انبیا کے صحائف ہیں، مسیح علیہ السلام کی آمد کی پیشین گوئی موجود ہے۔ اس کے باوجود وہ مسیح کی حیثیت پر غور نہیں کرتے اور اپنے آباؤ اجداد کے غلط فیصلے پر قائم ہیں۔ پھر وہ محمد رسول اللہ ﷺ کی نبوت کے انکار کی بھی کوئی وجہ نہیں۔ ان کے ختم نبوت نہیں ہوئی۔ تو کسی نبوت کا دعوی کرنے والے نبی کی نبوت کو اسے سنے اور پرکھے بغیر جھٹلانے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی ۔ یہ قبائلی فخر ہے جو انھیں کسی دوسرے کی طرف دیکھنے نہیں دیتا۔ اس لیے ان انبیا کو جھٹلانے کی جو تعلیم انھیں ملتی ہے اس کو جھٹلانے کے لیے ان کے پاس علم اور عقل دونوں موجود ہیں۔

  • Saiyed juned Alimiya

    Member October 11, 2022 at 2:07 am

    Aaj ke yahud me koi bhi mukhalis he ke nahi ye bhi allah hi jante he,& unka bhi result according to surah mayda ki 116 tak aayat ke mutabik hoga jesa ki usme mukhalis nasara ki baat kahi gayi he?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 11, 2022 at 2:29 am

    جی ہاں۔ یہ تو اللہ نے اصولی طور پر بتا دیا ہے کہ جہنم صرف سرکشوں کا ٹھکانہ ہے۔

    یہ بھی خیال رہے کہ جان بوجھ کر غافل بنے رہنا یا کسی اہم مسئلے پر توجہ کرنے کی زحمت نہ کرنا بھی سرکشی کی ایک قسم ہے۔

    آخری فیصلہ بہرحال خدا کی عدالت میں اس کے پورے علم کی روشنی میں ہوگا۔

  • Saiyed juned Alimiya

    Member October 11, 2022 at 4:11 am

    Jaxakomullah 100 times

You must be logged in to reply.
Login | Register