Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Good Deeds Of Non-Muslims

  • Faisal Haroon

    Moderator October 30, 2022 at 2:43 pm

    خدا کا مذہب مسلمان ہونے یا نہ ہونے کی بنیاد پر کسی اچھے کام میں امتیاز نہیں کرتا۔ قرآن نے کیا کہا ہے آپ آیت 2:62 میں پڑھ سکتے ہیں۔ اس آیت کی تفسیر میں البیان کا ایک نوٹ درج ذیل ہے:

    Quran 2:62 Al-Bayan Note 160:

    آیت ۴۰ سے جو مضمون شروع ہوا تھا، یہ اُس کے خاتمہ کی آیت ہے۔ اِس میں قرآن نے نہایت غیر مبہم طریقے پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی شخص کو فلاح محض اِس بنیاد پر حاصل نہ ہو گی کہ وہ یہود و نصاریٰ میں سے ہے یا مسلمانوں کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے یا صابی ہے، بلکہ اِس بنیاد پر حاصل ہو گی کہ وہ اللہ کو اور قیامت کے دن کو فی الواقع مانتا رہا ہے اور اُس نے نیک عمل کیے ہیں۔ ہر مذہب کے لوگوں کو اِسی کسوٹی پر پرکھا جائے گا، اِس سے کوئی بھی مستثنیٰ نہ ہو گا۔ یہود کا یہ زعم محض زعم باطل ہے کہ وہ یہودی ہونے ہی کو نجات کی سند سمجھ رہے ہیں۔ یہ بات ہوتی تو اللہ دنیا میں بھی اُن کے جرائم پر اُن کا مواخذہ نہ کرتا۔ لہٰذا وہ ہوں یا مسلمان یا کسی اور مذہب و ملت کے پیرو، اِن میں سے کوئی بھی محض پیغمبروں کو ماننے والے کسی خاص گروہ میں شامل ہو جانے سے جنت کا مستحق نہیں ہو جاتا، بلکہ اللہ اور آخرت پر حقیقی ایمان اور عمل صالح ہی اُس کے لیے نجات کا باعث بنتا ہے۔

  • Faisal Haroon

    Moderator October 30, 2022 at 3:15 pm

    البتّہ یہ بات درست ہے کہ جو لوگ جان بوجھ کر حق کا انکار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو ان کے تمام نیک اعمال کا بدلہ اس دنیا میں دیتا ہے۔ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register