Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 2:259 – Prophet Uzair Died For 100 Years & Mission Of Prophethood

  • Quran 2:259 – Prophet Uzair Died For 100 Years & Mission Of Prophethood

    Posted by Sardar Khan on November 16, 2022 at 3:56 pm

    Salam.!

    Prophet Uzair And his Donkey’s story where they died for 100 years. If a prophet dies for 100 years and wakes up after, what was the point of his prophethood while he was dead and his nation where he was appointed to deliver the message was also gone probably during 100 years period?

    How we see this story fitting into the narrative of prophets for nations?

    Thank You

    Sardar Khan replied 1 year, 8 months ago 3 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • Quran 2:259 – Prophet Uzair Died For 100 Years & Mission Of Prophethood

    Sardar Khan updated 1 year, 8 months ago 3 Members · 7 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 16, 2022 at 10:53 pm

    Mawlana Amin Ahsan Islahi wirtes:

    ’الذی‘ آیت ۲۵۹ میں کون مراد ہے؟ ’’اَلَّذِیْ مَرَّ عَلٰی قَرْیَۃٍ‘‘ سے یہاں کس کی طرف اشارہ ہے؟ اس سوال کا کوئی قطعی جواب دینا مشکل ہے۔ اربابِ تفسیر میں سے کسی نے خضرؑ کا نام لیا ہے، کسی نے عزیرؑ کا لیکن قدیم صحیفوں میں ان دونوں بزرگوں سے متعلق کوئی اس قسم کا واقعہ منقول نہیں ہے جس کی طرف قرآن نے یہاں اشارہ کیا ہے۔ البتہ صحیفہ حزقی ایل میں اس سے ملتی جلتی ہوئی ایک چیز ملتی ہے جس کی نوعیت ایک مکاشفہ کی ہے۔ ملاحظہ ہو: حزقی ایل نبی کا ایک مکاشفہ:

    ’’خداوند کا ہاتھ مجھ پر تھا اور اس نے مجھے اپنی روح میں اٹھا لیا اور اس وادی میں جو ہڈیوں سے پر تھی مجھے اتار دیا اور مجھے ان کے پاس چوگرد پھرایا اور دیکھ وہ وادی کے میدان میں بکثرت اور نہایت سوکھی تھیں اور اس نے مجھے فرمایا اے آدم زاد، کیا یہ ہڈیاں زندہ ہو سکتی ہیں؟ میں نے جواب دیا، اے خداوند خدا تو ہی جانتا ہے ، پھر اس نے مجھے فرمایا تو ان ہڈیوں پر نبوت کر اور ان سے کہ اے سوکھی ہڈیو، خداوندی کلام سنو۔ خداوند خدا ان ہڈیوں کو یوں فرماتا ہے کہ میں تمھارے اندر روح ڈالوں گا اور تم زندہ ہوجاؤ گی اور تم پر نسلیں پھیلاؤں گا اور گوشت چڑھاؤں گا اور تم کو چمڑا پہناؤں گا اور تم میں دم پھونکوں گا اور تم زندہ ہو گی اور جانو گی کہ میں خداوند ہوں۔ پس میں نے حکم کے مطابق نبوت کی اور جب میں نبوت کر رہا تھا تو ایک شور ہوا اور ایک زلزلہ آیا اور ہڈیاں آپس میں مل گئیں۔ ہرایک ہڈی اپنی ہڈی سے۔ اور میں نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ نسیں اور گوشت ان پر چڑھ آئے اور ان پر چمڑے کی پوشش ہو گئی پر ان میں دم نہ تھا، تب اس نے مجھے فرمایا کہ تو نبوت کر، تو ہوا سے نبوت کر اے آدم زاد اور ہوا سے کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اے دم تو چاروں طرف سے آ اور ان مقتولوں پر پھونک کہ زندہ ہو جائیں۔ پس میں نے حکم کے مطابق نبوت کی اور ان میں دم آیا اور وہ زندہ ہو کر اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئیں۔ ایک نہایت بڑا لشکر۔‘‘ (حزقی ایل باب ۳۷: ۱۔۱۱)

  • Umer

    Moderator November 17, 2022 at 12:13 am

    Ghamidi Sahab writes under Quran 2:259:

    یہ غالباً حزقی ایل نبی کے اُن مشاہدات میں سے ہے جو بنی اسرائیل میں دعوت و اصلاح اور اُن کے احیا کی جدوجہد کے لیے اٹھنے سے پہلے اُنھیں کرائے گئے۔

    __

    Source: https://www.javedahmedghamidi.org/#!/quran?chapter=2&paragraph=136&type=Ghamidi

  • Sardar Khan

    Member November 17, 2022 at 5:54 am

    Thank You. From the answers and sources provided , what I understand about the matter is that the prophet had this experience before he was sent to his nation . Is that right?

    What does Hazqi Ail Nabhi mean plz?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 18, 2022 at 9:36 am

    He was an Israelite prophet. It is not necessary that this revelation came to him before the mission of prophethood. The prophet Abraham was shown the experience of the dead birds coming alive after the prophethood as mentioned in the Quran. See the verse 2: 260

  • Sardar Khan

    Member November 19, 2022 at 9:41 am

    Thank You for the Answer : میری کنفیوزن ابھی بھی ہے۔ ابراہیم علہ اسلام کا مشاہدہ ایک آدھ دن کا ہوا ہو گا اور وہ یقین کے ساتھ اپنی قوم کو پیغام دینا شروع ہو گے تھے۔ یہ واقعہ ۱۰۰ سال کو موت بتا رہا ہے۔ سو سال میں تو وہ قوم بھی وفات پاچکی ہو گی لازماً جسکے لئے وہ ہدایت لائے تھے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 20, 2022 at 11:51 pm

    یہ مشاہدہ انھیں خواب میں ہوا ہے نہ کہ اصل میں۔ سو سال کی مدت بھی خواب میں دیکھی ہے جو ظاہر ہے کہ حقیقی دنیا میں چند لمحوں کی نیند کے دوران میں دیکھی گئی ہے۔

    • Sardar Khan

      Member November 25, 2022 at 4:26 pm

      جزاک اللہ خیر

You must be logged in to reply.
Login | Register