Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam and State اسلام میں جمہوریت یا آمریت ؟l

  • اسلام میں جمہوریت یا آمریت ؟l

    Posted by Aejaz Ahmed on November 18, 2022 at 12:55 am

    کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اسلام آمریت کو ناپسند نہیں کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کسی نبی نے ملوکیت کے خلاف بطور نظام جدوجہد نہیں کی۔ سیدنا یوسف علیہ السلام تو خود ملوکیت کے نظام میں فنانس منسٹر رہے جس کی درخواست انہوں نے خود کی تھی۔ داؤد و سلیمان علیھما السلام کو اللہ نے قرآن میں بادشاہ قرار دیا۔ ذوالقرنین بھی خدا ترس بادشاہ ہی تھا۔ نجاشی بھی بادشاہ ہی تھا جس کو اسلام لانے کے بعد آپﷺ نے بادشاہت جاری رکھنے دی۔ اسی طرح سیدنا معاویہ و یزہد کی بادشاہت پر مبنی حکومتوں میں ایک قابل ذکر تعداد صحابہ کی بطور عمال حکومت گورنر، خزانچی، عہدہ دار اور سپہ سالار کام کرتی تھی۔

    سوال یہ ہے کہ کیا اسلام بادشاہت کو پسند کرتا ہے یا جمہوریت کو ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 year, 5 months ago 3 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • اسلام میں جمہوریت یا آمریت ؟l

    Aejaz Ahmed updated 1 year, 5 months ago 3 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 18, 2022 at 9:50 am

    قرآن مجید میں اللہ تعالی نے شورائیت کا اصول بتا کر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اس کے نزدیک کرنے کا کام شورائیت ہی ہے۔ یہ ایک درست اور خدا کا پسندیدہ طریقہ ہے۔ یہ لیکن نصیحت کے دائرے کی چیز ہے۔ اسے واجبات دین نہیں شمار نہیں کیا جا سکتا۔ اسی بنا پر ملوکیت کی مذمت تو کی جائے گی مگر اسے منکر قرار نہیں دیا جا سکتا جسے ہر مٹانا کوئی دینی فریضہ ہو۔ خدا نے خود ملوکیت کو بنی اسرائیل میں جاری کیا تھا۔ کیونکہ ان کی ضرورت یہی تھی۔

    انبیا کا کام فرد کی اصلاح ہے۔ اب یہ فرد کا کام ہے وہ سیاست اور معشیت کی اصلاح اخلاقی اصولوں روشنی میں کرے۔ چنانچہ کسی نبی کا یہ ایجنڈا نہیں رہا کہ اپنے دور میں کسی ملوکیت کو ختم کرے۔ یہ ان کی منصبی ذمہ داری نہیں تھی اور نہ ی کوئی منکر تھا جسے ختم کرنا مقصود ہوتا ۔ فرعون نمرود اگر ایمان قبول کر لیتے تو ان سے یہ مطالبہ کرنا دین کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا کہ ان سے ملوکیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا جاتا۔

  • Faisal Haroon

    Moderator November 18, 2022 at 9:51 am

    To understand the concept of democracy in Islam please watch this video from 8:42 to 16:14:

    https://youtu.be/0wSJFAeYcI0?start=8m42s

  • Aejaz Ahmed

    Member November 18, 2022 at 1:57 pm

    Thanks a lot sir, jazakAllah🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register