Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam قرآن کی کون کون سی آیات منسوخ ہے ؟

Tagged: 

  • قرآن کی کون کون سی آیات منسوخ ہے ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on November 21, 2022 at 3:44 am

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کی چند آیات منسوخ ہوچکی ہیں جیسے کہ مندرجہ ذیل آیت:

    وَ مَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَ لَا بِكُمْؕ الاحقاف 46:9

    برائے مہربانی یہ بتائیے کہ قرآن کی کون کون سی آیات منسوخ ہوچکی ہیں ؟؟

    جزاک اللہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 4 months ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • قرآن کی کون کون سی آیات منسوخ ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 22, 2022 at 1:28 am

    قرآن مجید میں جن آیات کا حکم منسوخ ہوا ہے اس کا ذکر بھی قرآن ہی میں آیا ہے۔ اس سے باہر سے کوئی چیز قرآن کو منسوخ نہیں کر سکتی۔

    مثلا آیت 2: 180 میں وصیت کرنا مسلمان پر واجب تھا۔ پھر جب سورہ النساء مین تقسیم وراثت کا قانون آ گیا تو وصیت کا پہلا حکم واجب نہ رہا۔

    سورہ انفال میں آیت 65 میں مسلمانوں پر لازم تھا کہ ایک اور دو کی نسبت سے بھی دشمن کا مقابلہ کریں۔ آیت 66 مین یہ تناسب 1 اور دس کا کردیا۔

    اسی طرح 58: 12 میں رسول سے خلوت کی ملاقات سے پہلے صدقہ دینا واجب کیا، پھر اگلی آیت 13 میں یہ پابندی اٹھا لی۔

    2: 184 میں قضا روزوں کے بدلے فدیہ دینے کی اجازت تھی۔ اگلی آیت 185 میں یہ اجازت ختم کر دی۔

    ناسخ و منسوخ کی حکمت کے بارے میں غامدی صاحب کی درج ذیل ویڈیو دیکھیے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=lhmn_i7ng3o

  • Aejaz Ahmed

    Member November 22, 2022 at 2:18 am

    جزاک اللہ برادر

  • Aejaz Ahmed

    Member November 22, 2022 at 2:39 am

    محترم عرفان شہزاد صاحب

    اگر اس حوالے سے کچھ روشنی ڈال سکیں کہ ان منسوخ آیات کے حوالے سے کیوں ضروری سمجھا گیا کہ اسے قرآن میں رہنے دیا جائے۔ چونکہ یہ منسوخ ہوگئیں تھیں اس لئے انہیں قرآن سے نکال کیوں نہیں دیا گیا ؟؟

    جزاک اللہ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 22, 2022 at 3:11 am

    قرآن مجید رسول اللہ کی دعوت کی سرگزشت ہے۔ اس میں وہ تمام مراحل بھی بیان ہوئے ہیں جو نبی کریم کی زندگی میں گزرے اس حوالے سے۔ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ خدا کس عمل کرتا ہے اور کیا کیا رعایتیں ملحوظ رکھتا ہے۔ اس سے علمی اور حکمت کے طور پر ہماری تربیت بھی ہوتی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register