Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions بیان فطرت ، حدیث و سنت

  • بیان فطرت ، حدیث و سنت

    Posted by Abu on November 26, 2022 at 10:19 pm

    السلام علیکم ۔ غامدی صاحب احادیث میں درج جن بہت سارے احکامات کو بیان فطرت کہتے ہیں اور انہیں شریعت سے الگ قرار دیتے ہیں ، کیا اگر کوئی مسلمان ان بیان فطرت کی خلاف ورزی کرے تو کیا وہ گناہ کا ارتکاب ہوگا؟ اور اس پر رب کے ہاں مواخذہ ہوگا ؟

    Faisal Haroon replied 1 year, 5 months ago 2 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • بیان فطرت ، حدیث و سنت

    Faisal Haroon updated 1 year, 5 months ago 2 Members · 7 Replies
  • Faisal Haroon

    Moderator November 27, 2022 at 9:04 am

    براہ کرم اپنے سوال کی وضاحت کسی مثال کے ساتھ کریں۔

    • Abu

      Member November 27, 2022 at 9:53 am

      میں نیچے غامدی صاحب کی کتاب میزان سے مبادی تدبر سنت سے اقتباس پیش کر رہا ہوں ، اس میں چند مثالیں بھی انہوں نے دے دی ہیں ۔ اور ان مثالوں پر سوال اوپر والا اپلائی کر کے بتا دیں ۔ شکریہ !

      پانچواں اصول یہ ہے کہ وہ چیزیں جو محض بیان( فطرت کے طور پر آئی ہیں ،وہ بھی سنت نہیں ہیں،الاّ یہ کہ انبیا علیہم السلام نے اُن میں سے کسی چیز کو اٹھا کر دین کا لازمی جز بنا دیا ہو ۔کچلی والے درندوں اور چنگال والے پرندوں سے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اِسی قبیل سے ہیں )۔

      اب اگر کوئی شخص کچلی والا درندہ کھا ہی لیتا ہے تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟ اور رب کے ہاں اس سے مواخذہ ہوگا؟

  • Faisal Haroon

    Moderator November 27, 2022 at 5:03 pm

    اصولی طور پر ایک شخص فطری ہدایت میں کسی بھی چیز کی خلاف ورزی کے لیے جوابدہ ہوگا۔ خوراک کی جو مثال آپ نے پیش کی ہے اس میں ممکن ہے کہ اگر کسی کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی ہو جہاں ایسی چیزیں بھلا دی گئی ہوں تو اس کا احتساب نہ کیا جائے۔

  • Abu

    Member November 27, 2022 at 8:10 pm

    سوال مسلمان کے متعلق ہے کہ اس کے سامنے آپ ص کا فرمان بھی ہے، جسے وہ غامدی صاحب سے سنتے ہیں کہ یہ شریعت نہیں بلکہ بیان فطرت ہے، اب اسکی ویلیو یا درجہ کم ہونے کی وجہ سے وہ عمل نہیں کرتا تو وہ گناہ گار ہوگا ناں؟ چاہے اسکا معاشرہ غلط ہی کر رہا ہو، اگر اس تک یہ خبر واحد پہنچ گئی ہو تو کیا وہ مکلف ہوگا ؟

  • Faisal Haroon

    Moderator November 27, 2022 at 8:48 pm

    ہم صرف اصول پر بات کر سکتے ہیں۔ اگر کسی شخص کی فطرت بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوتی ہے تو وہ ان چیزوں میں خلاف ورزی کا ذمہ دار ہوگا جن کا تعلق دین سے ہے۔ کسی کے مسلمان ہونے یا خبر واحد کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

    • Abu

      Member November 28, 2022 at 12:47 am

      فطرت کی کن چیزوں کا تعلق دین سے ہے؟

  • Faisal Haroon

    Moderator November 28, 2022 at 9:01 am

    دین کے مواد کو سمجھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

    Discussion 1623

    فطرت کو سمجھنے کے لیے دیکھیے:

    Discussion 30094

You must be logged in to reply.
Login | Register